مزید دیکھیں

مقبول

بندے لے کر پہنچو ورنہ ٹکٹ نہیں ملے گا، یاسمین راشد کی آڈیو لیک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لئے پولیس گزشتہ شب سے زمان پارک میں موجود ہے

پولیس ابھی تک عمران خان کو گرفتار نہیں کر سکی کیونکہ عمران خان نے کارکنان کو ڈھال بنایا ہوا ہے، تحریک انصاف مسلسل کارکنان کو کال کر ہی ہے کہ وہ زمان پارک پہنچیں، اب تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی کال لیک ہوئی ہے، اس آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ یاسمین راشد اعجاز شاہ کو کہہ رہی ہیں کہ سب ایم این ایز ، ایم پی ایز کو فون کریں کہ وہ بندے لے کر پہنچیں، جو نہیں پہنچے گا اسکو ٹکٹ نہیں ملے گا، میری ڈائریکٹ خان سے بات ہوئی ہے،یاسمین راشد کے مطابق عمران خان کہہ رہے ہیں ان کوکہو فوری پہنچیں جو نہیں پہنچے گا اسے میں ٹکٹ نہیں دوں گا خان صاحب نے یہ بات ڈائریکلی کہی ہے

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1635920255838195712

یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی آڈیو لیک ہونے پر یاسمین راشد کا ردعمل سامنے آیا ہے،یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ آڈیو میں کوئی متنازع بات نہیں ہے میں پارٹی کی صدرہوں کیا اپنے لوگوں کو نہیں بلاﺅں گی؟ 23 گھنٹے ہو گئے ہیں ہمارے لوگ سڑکوں پر ہیں ان پر شیلنگ اور تشدد کیا جا رہا ہے

قبل ازیں شاہ محمود قریشی نے بھی ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام اراکین، ٹکٹ ہولڈرز لاہور پہنچیں اور عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں، واضح رہے کہ زمان پارک میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے ہیں،تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراو کیا جاتا ہے تو پولیس کی جانب سے آنسو گیس، کے شیل پھینکے جاتے ہیں ،زمان پارک کی جانب آنے والی تمام سڑکوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے پولیس اور کارکنوں کے درمیان جھڑپوں میں اب تک دونوں جانب سے 64 افراد زخمی ہو چکے ہیں جن میں 54 پولیس اہلکار اور 10 شہری شامل ہیں 51 پولیس اہلکار سروس ہسپتال اور تین میو ہسپتال میں لایا گیا ہے ۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ شرپسند بدستور نہتے پولیس والوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور درجن سے زائد گاڑیوں اور موٹرسائیکل کو جلا چکے ہیں پولیس پر تشدد کرنے والوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے خلاف بھی سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے،

،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

 کل شام سے گرفتاری کے لئے شروع ہونے والا آپریشن تاحال مکمل نہ ہو سکا،

اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan