بنگلادیشی بیٹنگ لائن پھرناکام، پوری ٹیم 73 رنز پر آؤٹ ہوگئی:آسٹریلیا کی جیت یقینی ہوگئی

0
89

دبئی :بنگلادیشی بیٹنگ لائن پھرناکام، پوری ٹیم 73 رنز پر آؤٹ ہوگئی:آسٹریلیا کی جیت یقینی ہوگئی،اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ 1 کے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف بنگلادیش کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوگئی اور پوری ٹیم 73 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

دبئی میں جاری میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے کھیلتے ہوئے بنگلادیش کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی اور پوری ٹیم 15 اوورز میں 73 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

 

بنگلادیش کی جانب سے شمیم حسین نے 19 ، محمد نعیم نے17 اور محمود اللہ نے 16 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 19 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہےکہ آسٹریلیا کے تین میچز کے بعد 4 پوائنٹس ہیں، جب کہ بنگلا دیش کو تمام چاروں میچز میں شکست ہوئی ہے۔

آج ہونے والے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور سری لنکا مدمقابل ہوں گی۔

Leave a reply