ٹی 20 ورلڈ کپ :آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

0
156

دبئی :ٹی 20 ورلڈ کپ :آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی،اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ 1 کے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں جاری میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ایونٹ میں مسلسل ناکامیوں سے دوچار بنگلادیش کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوئی اور پوری ٹیم 73 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلادیش کی جانب سے شمیم حسین نے 19 ، محمد نعیم نے17 اور محمود اللہ نے 16 رنز بنائے۔

جواب میں آسٹریلیا نے جارحانہ بیٹنگ کی اور محض ساتویں اوور کی دوسری گیند پر ٹارگٹ پورا کرکے نہ صرف اپنا رن ریٹ بہتر کیا بلکہ گروپ میں دوسری پوزیشن پر بھی قبضہ کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا نے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 19 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں جبکہ اسٹارک اور ہیزل وُڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلین اوپنرز نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور صرف 5 اوورز میں 58 رنز اسکور کیے۔ کپتان ایرون فنچ 20 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 18 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ساتویں اوور کی دوسری ہی گیند پر ہدف حاصل کر کے میچ میں شاندار کامیابی حاصل کر لی۔

آسٹریلیا نے 82 گیندوں قبل ہدف حاصل کر کے 8 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کر لی۔پانچ وکٹیں لینے والے اسپنر ایڈم زامپا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

قبل ازیں آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 19 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہےکہ آسٹریلیا کے 4 میچز کے بعد 6 پوائنٹس ہیں، جب کہ بنگلا دیش کو تمام میچز میں شکست ہوئی ہے۔

آج ہونے والے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور سری لنکا مدمقابل ہوں گی۔

Leave a reply