بنگلور میں توہین رسالت کے واقعےنےمسلمانوں کےجذبات کومجروح کیاہے، شاہ محمودقریشی

0
32

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت (بنگلور) میں ہونیوالے توہین رسالت کے دل خراش واقعےنےمسلمانوں کےجذبات کومجروح کیاہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو کو پوری امت مسلمہ کودیکھنا چاہیے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انڈیا میں آج مسلمان اقلیت محفوظ نہیں ہے۔ مسجد کوشہید کرکے مندر بنانا قطعی طور پر درست نہیں۔ بھارت میں جذبات بھی مسلمانوں کے مجروح کرتےہیں اور شہادتیں بھی مسلمانوں کی ہوتی ہیں جب کہ مسلمانوں کو ہی گرفتار کیا گیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہیومین رائٹس واچ، ایمنیسٹی انٹرنیشنل اور دیگر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیولراسٹیٹ کو تو بھارت کی اس حکومت نےدفن کردیاہے۔ آج بھارت میں ایک ہندو اسٹیٹ جنم لے رہی ہے یہ بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں ہے یہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔ پاکستان کو حق حاصل ہے کہ اس معاملے کو اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کل بھارتی ہائی کمیشن کے حکام کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایا اور پاکستان کی طرف سے ردعمل کا اظہار کیا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم ہر انٹرنیشنل فورم پر اسلاموفوبیا کےمسئلےکو اٹھارہےہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی کے گذشتہ اجلاس میں کی گئی تقریر میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا تذکرہ موجود ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدرکےسامنےمیں نےیہ ایشواٹھایا۔

Leave a reply