وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت میں بانی متحدہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی
امریکی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما کو سزا سنا دی، بڑی خبر آ گئی
ایم کیو ایم بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی، ایف آئی اے پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز عدالت میں پیش ہوئے، انسداددہشتگردی عدالت نے ایف آئی اے سے چالان طلب کرلیا ،عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹرخواجہ امتیازخودچالان مکمل کرواکرپیش کریں،عدالت نے جے آئی ٹی کو بھی جلد رپورٹ مکمل کرنے کی ہدایت دی، عدالت نے ملزم احمد علی کے طلبی کے سمن جاری کئے اور حکم دیا کہ ملزم احمدعلی آئندہ سماعت پرپیش نہ ہوئےتووارنٹ گرفتاری جاری ہونگے،کیس کی مزید سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی گئی .
زرداری کے پروڈکشن آرڈر، حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے لئے درخواست پرعدالت نے بڑا حکم دے دیا
آصف زرداری نیب کی بدنیتی ثابت کرنےمیں ناکام رہے: ضمانت مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ
واضح رہے کہ بانی ایم کیوایم اور دیگر کیخلاف کے کے ایف کے ذریعے منی لانڈرنگ کرانے کے ٹھوس ثبوت حاصل کرلیے گئے ہیں جس کی رپورٹ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرادی گئی۔رپورٹ میں عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں، شواہد کی تصدیق برطانیہ سے کرائی جارہی ہے۔
بانی ایم کیو ایم کے خلاف کیس کی سماعت کراچی مٰیں ہو رہی تھی جسے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ، وزارت داخلہ نے کیس اسلام آباد منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
واضح رہے کہ بانی ایم کیو ایم و دیگر کے خلاف سرفراز مرچنٹ کی شکایت پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان پرخدمت خلق فاونڈیشن کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے .ایف آئی اے کی جانب سے ایم کیو ایم کے سینیٹر بابر غور، ڈپٹی میئر کراچی ارشد ووہرہ، خواجہ سہیل، خواجہ ریحان اور سینیٹر احمد علی کو کیس میں شریک ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔
اسمبلی میں اٹھک بیٹھک کرا کر میری کمر در د کا علاج کرارہےہیں ؟شہبازشریف
قومی اسمبلی کا اجلاس،شہباز شریف کے خطاب پر حکومت کا احتجاج
قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف
زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ