بانی پی ٹی آئی نااہلی فیصلہ کل ،جبکہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے سائفر کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

0
135

بانی پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔بانی پاکستان تحریک انصاف نے ای سی پی سے نااہلی فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی۔ عدالت عالیہ اسلام آباد کے چیف جسٹس عامر فاروق محفوظ فیصلہ سنائیں گے، 13ستمبر کو عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی نے 21 اکتوبر 2022ء سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اپیل واپس لینے کی درخواست فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو کل سنایا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی اسلام آباد ہائیکورٹ سے اپیل واپس لے کر لاہور ہائی کورٹ میں کیس چلانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر حکومت کی جانب سے عمومی یا خصوصی حکم نامہ پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نقول فراہم کرنے کی سماعت کا خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 4 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا۔حکم نامے میں کہا گیا کہ دوران سماعت میڈیا اور دیگر افراد کمرہ عدالت میں موجود رہے، سماعت کے دوران عدالت نے سی آر پی سی کی دفعہ 352 کے تمام تقاضے پورے کیے گئے، وکیل صفائی کے مطابق حکومتی حکم نامے کی عدم موجودگی میں سائفر کیس کا ٹرائل عدالت کا دائرہ اختیار نہیں۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 13، 6 میں حکومتی حکم نامے کو ضروری قرار نہیں دیا گیا، اس حوالے سے حکومتی نوٹیفکیشن بھی عدالت میں پیش کیا جاسکتا ہے، تاہم پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 13، 6 کے تحت حکومت کی جانب سے عمومی یا خصوصی حکم نامہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

Leave a reply