مزید دیکھیں

مقبول

امریکا کی پاکستان میں شہریوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

امریکا نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے لیے ایک...

کراچی میں گھر کی چھت گرنے سے6 بچیاں جاں بحق

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے جنجال...

صحت میں بہتری کے لیے عملی اقدامات اور چیلنجز.تحریر:ملک سلمان

مریم نواز شریف کے میو ہسپتال والے وزٹ سے...

کراچی ،پسند کی شادی ،سالوں کے ہاتھوں بہنوئی قتل

کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گھر...

دوران عدت نکاح کیس،اپیلوں پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا

اسلام آباد: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی

سماعت سلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی، دوران سماعت عدت نکاح کیس میں پی ٹی آئی وکلا نعیم پنجو، خالد یوسف اور دیگر پیش ہوئے جبکہ کہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہرخاورمانیکا بھی کمرہ عدالت میں آئے۔

کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی وکلا اور خاورمانیکا کے درمیان شدید تلخ کلامی
کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی وکلا اور خاورمانیکا کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی دوران سماعت خاور مانیکا نے عدالت کو بتایا کہ مجھے کچھ کہنے کے لیے 10 منٹ دئیے جائیں، میں بتانا چاہتا ہوں گا کہ میں کس دکھ سے گزر رہا ہوں، جس پر جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دئیے کہ اپنے وکیل سے کہیں کہ آپ کی بات بتائیں، جس پر خاورمانیکا نے کہا کہ میرے احساسات میرا وکیل نہیں بتا سکتا، مجھے معلوم ہے کیا فیصلہ ہونا ہے۔ جس پر وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ خاورمانیکا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں،جس پر خاورمانیکا نے کہا کہ میں تم سے بات نہیں کررہا، عدالت سے کر رہا ہوں، خاور مانیکا نے بتایا کہ میں دیہات سے تعلق رکھتا ہوں میں غریب آدمی ہوں، میری سن لیں۔ خاورمانیکا کے جملے پر پی ٹی آئی کارکنان نے نعرے بازی کی۔

خاورمانیکا کمرہ عدالت میں آبدیدہ ،بولے ، بچوں کو بتایاکہ مجھے طلاق ہوگئی تو بچے بہت روئے،
خاور مانیکا نے بتایا کہ میرے 2 وکیل ہیں جو میرے علاقے سے ہیں، ہر روز میرے بارے میں باتیں پھیلائی جارہی ہیں میری بیٹی کی طلاق کے بارے میں باتیں پھیلائی جارہی ہیں، جعلی طلاق لیٹر بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلایا جا رہا ہے کچھ دنوں سے چہ میگوئیاں ہورہی ہیں آج یہ بات ہورہی ہے کہ وہ سابق وزیراعظم ہے، اس کی عزت ہے تو غریب آدمی کی کیوں نہیں؟خاورمانیکا کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ جب بچوں کو بتایاکہ مجھے طلاق ہوگئی تو بچے بہت روئے، میری ماں دکھ سے وفات پا گئی، اللہ و رسول کے نام پر بانی پی ٹی آئی نے دھوکا دیا، چار سال تک کسی نے نہیں پوچھا آپ کا مسلہ تو نہیں ہوا، سب نے کاموں کیلئے مجھ سے رابطہ کیا، پرویز الہی اپنے بچے کے کام کے لیے میرے پاس آیا، میری بیٹی کوطلاق ہوگئی ہے، گھرسے فارغ ہوکربیٹھی ہے، بشریٰ بی بی کہتی میرے لیے میرے بچے مرگئے۔

خاور مانیکا نے اپنا وکیل تبدیل کرنے کی استدعا کردی
خاور مانیکا نے عدالت میں کہا کہ میں نے یکم جنوری کا نکاح نامہ عدالت میں دیکھا مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں غریب آدمی کی بات بھی سنیں مجھے اس عدالت پر یقین نہیں ہے، مجھے صرف اللہ پر یقین ہے مجھے غریب سمجھ کر سوچیں کہ میرے گھر کے ساتھ کیا ہوا ہے، میرا گھر تباہ ہوگیا، میں آپ سے فیصلہ نہیں کروانا چاہتا مجھے لگتا ہے آپ انفلوئنس ہوئے پڑے ہیں آپ فیصلہ نہ دیں، رضوان عباسی دلائل نہ دیں، اس موقع پر خاور مانیکا نے اپنا وکیل تبدیل کرنے کی استدعا کردی۔

دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انہوں نے کوئی بات قانون کے مطابق نہیں کی آپ کیس کی کارروائی مکمل کرچکے ہیں، جج نے رضوان عباسی کو ہدایت کی کہ آپ مانیکا صاحب کے ساتھ بات کرلیں، جس پر خاور مانیکا نے کہا کہ میں ان سے بات نہیں کرنا چاہتا، آپ ہمارا کیس ٹرانسفر کردیں، جس پر جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دئیے کہ اس اسٹیج پر میں کیس ٹرانسفر نہیں کر سکتا، خاور مانیکا نے کہا کہ ہمارا بچا ہوا گھر بھی تباہ کیا جا رہا ہے، ہاتھ باندھ کر کہتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کے حکم پر فیصلہ دیں ۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بندہ جیل میں بیٹھا ہے، ہمیں عدالت پر یقین ہے جو عدالت کا فیصلہ کرے ٹھیک ہے،جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دئیے کہ ان کے بیان کے بعد جو بھی فیصلہ آیا وہ متنازع ہوجائے گا، اس موقع پر جج کمرہ عدالت سے اٹھ کر چلے گئے جب کہ عدالت میں موجود پی ٹی آئی کی خواتین نے خاور مانیکا کے خلاف نعرے لگانے شروع کردئیے۔

ہائیکورٹ ان اپیلوں کو نمٹانے کے لیے ٹائم فریم فکس کرے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج
بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے خاور مانیکا کی جانب سے کیس منتقل کرنے کی استدعا کے حوالے سے ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ اس کیس کے مدعی خاور مانیکا نے عدالت میں مجھ پر عدم اعتماد کیا ہے مدعی مقدمہ خاور مانیکا نے کھلی عدالت میں عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے جب کہ مدعی کی اسی طرح کی ایک اپیل پہلے بھی مسترد ہوچکی ہے،خاورمانیکا کے دوبارہ عدم اعتماد پر اپیلوں پرفیصلہ سنانا درست نہ ہوگا-جج نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ مدعی مقدمہ اور ان کے وکیل کیس میں بلاوجہ تاخیر کے مرتکب ہوئے ہیں اعتراض کے بعد درخواست کی جاتی ہے کہ اس کیس کو کسی اور جج کے پاس ٹرانسفر کیا جائے، ہائیکورٹ ان اپیلوں کو نمٹانے کے لیے ٹائم فریم فکس کریں-

خاور مانیکا پر احاطہ عدالت میں حملہ
پی ٹی آئی وکیل کی جانب سے خاور مانیکا پر حملہ کیا گیا،خاور مانیکا پر کمرہ عدالت میں بھی خواتین نے بوتلیں پھینکیں، کمرہ عدالت کے اندر خاتون کارکن نے خاور مانیکا کو تھپڑ رسید کیا،کمرہ عدالت کے باہر خاور مانیکا پر پی ٹی آئی وکلا نے تھپڑوں کی بارش کر دی،خاور مانیکا پر وکیل کے تشدد کے بعد ان کے ساتھ موجود وکلا نے انہیں بچایا اور عدالت میں لے گئے،عدالت میں جج کے چیمبر میں جانے کے بعد بھی پی ٹی آئی وکلا نے کمرہ عدالت میں خاور مانیکا کو بوتلیں ماریں۔

واضح رہے کہ عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر آج فیصلہ سنایاجانا تھا جو نہ سنایا جا سکا،سلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عدت نکاح کیس کے حوالے سے 23 مئی کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے محفوظ کیا تھا،عدت نکاح کیس میں وکیل عثمان گِل نے سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے-ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے دوران عدت نکاح کیس کی سزا کے خلاف سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کی تھی۔

خاور مانیکا نے عدالت میں فحش باتیں کیں، شبلی فراز
عدت میں نکاح کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ نہ سنائے جانے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جج پر کیس نہ سننے کے لیے دباؤ ڈالا گیا،تحریک انصاف کے رہنماؤں شبلی فراز اور عمر ایوب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا ک خاور مانیکا نے عدالت میں نامناسب الفاظ کا استعمال کیا، آج 9 بجے فیصلہ ہونا تھا، پراسیکیوٹر موجود نہیں تھا، خاور مانیکا نے کمرۂ عدالت میں غلط الفاظ استعمال کیے،جج صاحب کو کہا گیا یہ کیس آپ نہیں سنیں گے، جج نے کہا میں ہائی کورٹ کو خط لکھوں گا، شبلی فراز کا کہنا تھا کہ خاور مانیکا نے عدالت میں فحش باتیں کیں، انصاف کے منصب پر بیٹھ کر ججز کو انصاف کرنا چاہیے ، سیاسی طور پر بنائے گئے کیسز میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، جنہوں نے خواتین پر جھوٹے سیاسی کیس بنائے اس سے خواتین کی توہین ہوئی، عدالتوں پر یقین ہے ہمیں ضرور انصاف ملے گا۔

دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت میں نکاح کیس میں سزا سنا دی گئی،عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا گیا،عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،

سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی ، بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چودھری اور عثمان ریاض گل پیروی کریں گے۔اپیل میں وفاق اور خاور فرید مانیکا کو فریق بنایاگیا ہے،عمران اور بشریٰ کی جانب سے عدالت میں دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ طلاق اپریل2017 میں ہوئی اور اگست2017 میں والدہ کے گھر منتقل ہوگئی تھی،طلاق کے6 سال بعد درخواست دی گئی،تین مرتبہ طلاق دینے کے بعد حق رجوع نہیں بنتا، عدالت نے دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود سماعت کی اور سزا سنائی،عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ غیر قانونی، غیر اسلامی، غیر شرعی اور انصاف کے برخلاف ہے،اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدت میں نکاح کیس کے 3 فروری کے سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،ٹرائل کورٹ کا تین فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے.

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل