حیدرآباد پولیس کی کامیاب کارروائی، بین الصوبائی بینک کیش ڈکیت گینگ کے 3 ارکان گرفتار، 6 ملین سے زائد لوٹی گئی رقم برآمد
گزشتہ ماہ کے دوران حیدرآباد کے مختلف علاقوں تھانہ ہٹڑی، تھانہ مارکیٹ اور تھانہ A-سیکشن کی حدود میں بینک کیش ڈکیتی، رہزنی کی وارداتیں پیش آئی جس پر ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اے ایس پی علینہ راجپر کی سرکوبی میں ایس ایچ او نیک محمد کھوسو اور ایس ایچ او کاشف حسین گاڈھی پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ،پولیس ٹیم نے دن رات کی انتھک محنت کے بعد انتہائی کامیابی سے بین الصوبائی 2 ڈکیت گینگ کو ٹریس کیا انکے سرغنہ و دیگر کو پکڑا اور انکے قبضے سے 6 ملین سے زائد لوٹی گئی رقم برآمد کرلی
حیدرآباد پولیس نے بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے 4 ارکان کامران عرف کامی گینگ کا سرغنہ، وقاص، عمر فاروق عرف مشکی اور ساجد کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے 50 لاکھ لوٹی گئی رقم برآمد ہوئی، اس گینگ کے تمام ارکان پر درجنوں مقدمات حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں درج ہیں، مذکورہ ڈکیت گینگ نے کراچی میں متعدد ڈکیتی کی وارداتیں کی جس کے بعد اس ڈکیت گینگ نے اپنا رخ اندرون سندھ کی جانب کیا جس کے بعد میرپور خاص، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو محمد خان اور حیدرآباد کو اپنی وارداتوں کیلئے چنا جہاں ملزمان نے ایک ماہ میں ایک درجن سے زائد بینک کیش ڈکیتی کی وارداتیں کی
حیدرآباد میں اس ڈکیت گینگ نے تھانہ مارکیٹ کی حدود میں شبیر ٹریڈرس کے مالک سے رقم لوٹی، تھانہ فورٹ، تھانہ A- سیکشن میں بینک سے کیش رقم نکالنے والے شہریوں کو لوٹا ،دوسرا ڈکیت گینگ جو تھانہ ہٹڑی میں اپنی وارداتیں کر رہا تھا پولیس نے انتہائی کامیابی سے اس گینگ کے سرغنہ مینھل کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے قبضے سے 10 لاکھ سے زائد لوٹی گئی رقم بھی برآمد کرلی گئی، ملزم منھل کے خلاف حیدرآباد، میرپور خاص، لاڑکانہ سمیت دیگر اضلاع میں 10 سے زائد مقدمات درج ہیں
مردہ حالت میں لائی جانے والی لڑکی ٹک ٹاکر نکلی
ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا
پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی
سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج
سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے
سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد