میران شاہ؛ بینک لوٹنے والے گینگ کا ماسٹر مائنڈ بھی گرفتار

ایف آئی اے

بینک ملازم بن کر فراڈ کرنے والے گینگ کے 6 کارندے راولپنڈی سے گرفتار
قبائلی علاقے میران شاہ میں بینک لوٹنے والے گینگ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ میران شاہ میں گینگ کے ماسٹرمائنڈ نصیراللہ کو حساس اداروں نے گرفتار کیا، ملزم نصیراللہ نے دوران تفتیش اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ بینک لوٹنے کی وارداتوں کیلئے ہتھیار اور گاڑیوں کا بندوبست وہ خود کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپا مارا تھا، چھاپے کے دوران ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا تاہم بعد میں ملزم نصیراللہ نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کامیاب کارروائی کر کے مالی فراڈ میں ملوث منظم گینگ کے چھ ملزمان کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان بینک ملازم بن کر سادہ لوح شہریوں سے مالی فراڈ کرتے تھے، ملزمان نے شکایت کنندہ کے بینک اکاونٹ سے 19 لاکھ روپے ٹرانسفر کئے۔

گرفتارملزمان میں فاروق ، عمرعثمان ، نعمان ، عرفان ، اسلم اور عدنان شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے سات موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔ علاوہ ازیں‌ حکام کے مطابق اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد ایسے فراڈیوں کو پکڑا گیا تھا اور انہیں قانون کے مطابق سزا بھی دی گئی تاہم ابھی تک یہ فراڈ والا کام رک نہیں پایا ہے لیکن حکام کا دعوٰی ہے کہ ہم دن رات اس کیخلاف کام کررہے ہیں اور فراڈیوں کو سخت سے سخت سزا دلوائیں گے.

Comments are closed.