بارش سے لوگ مرتے رہے اور عامر لیاقت پانی میں تماشے کرتے رہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں طوفانی بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے، بارش سے 40 سے زائد اموات مختلف حادثات میں ہو چکی ہیں، شہریوں کے گھر گر کر تباہ ہو گئے، محلوں میں پانی کھڑا ہونے سے شہری گھروں میں رہے ،فلاحی ادارے شہریوں کی مدد کرتے رہے تا ہم حکمران جماعت تحریک انصاف کے ایم این اے کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے سب کو شرما دیا ہے
سیاسی جماعتوں کی جانب سے کراچی والوں کی مدد کے لئے صرف ٹویٹر پر ہی بیان نظر آئے،ایم کیو ایم جھاڑو سے پانی نکالتی رہی، وزیراعلیٰ سندھ شہریوں پر الزامات لگاتے رہے، سعید غنی جعلی تصویریں ٹویٹر پر شیئر کرتے رہے، اسد عمر وزیراعظم کے وزیراعلیٰ سندھ سے رابطے کی اطلاع ٹویٹر پر دیتے رہے، عملی طور پر کراچی کی مدد کے لئے سیاسی جماعتوں بشمول ن لیگ کسی نے کوئی کام نہیں کیا، کسی کا امدادی ریلیف کا کام نظر نہیں آیا.
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین کی ویڈیو سامنے آئی ہے جو انہوں نے خود اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بارشی پانی میں ڈبکیاں لگا رہے ہیں،ویڈیو میں عامر لیاقت حسین نے 2 تین بار پانی میں ڈبکی لگائی اور اس دوران ان کا کہنا تھا کہ میں ” ابھی بھی جوان ہوں، کافی دیر تک اپنی سانس روک سکتا ہوں "،
پیسے بھی ڈوب گئے بھائی لوگوں ، بچوں اور اپنے لیے کھانا لینے نکلے او عبھٹو کے پانی میں ڈوب گئے میرے محنت کش لوگوں کی نرسری میں قدیم فرنیچر مارکیٹ مٹ گئی ، گھر سے یہاں بچوں کے پاس آیا ،کھانا تو کیا لاتا جن کے ہاں کھانا ہی نہیں پکا ان کا سوچ کر لرز رہا ہوں اللہ ان پر رحم فرمائے pic.twitter.com/OWxs7Nzwfz
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) August 27, 2020
ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے ٹویٹر پر لکھا کہ ” اپنے لیے اور بچوں کیلئے کھانا لینے نکلا تھا بھٹو کی بارش کے پانی میں پیسے ڈوب گئے، گھر سے بچوں کے پاس آیا تھا کھانا تو کیا لاتا جن کے گھروں میں کھانا نہیں بنا ان کا سوچ کر لرز رہا ہوں، اللہ ان پر رحم کرے”
عامر لیاقت کی اس ویڈیو پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ ایک طرف کراچی میں لوگ ڈوب رہے ہیں اور دوسری جانب وہ بارشی پانی میں پیسے ڈوبنے کا بہانہ کر کے ڈبکیاں لگا رہے ہیں، کیا انکے پیسے پانی میں اسی جگہ پر ہی کھڑے ہو گئے تھے جہاں وہ ڈبکیاں لگا رہے تھے، ایک ایم این اے ہونے کے باوجود انہیں حلقے کے عوام کا احساس نہیں، گھر والوں کے لئے تو کھانے کی فکر انہیں پڑی ہے لیکن حلقے کے عوام جنہوں نے عامر لیاقت کو منتخب کیا انکے لئے عامر لیاقت نے کتنا کھانا پہنچایا یا انکی مدد کی ،ا سکی کوئی ویڈیو بھی وہ شیئر کر دیں
بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی
پاک بحریہ کا کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں سرچ ، ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن
کراچی بارش، وزیراعلیٰ سندھ کا پھنسے شہریوں کو سکولوں میں منتقل کرنے کا حکم
کراچی میں بارش سے نقصان پر وزیراعظم کا تشویش کا اظہار، گورنر سندھ کو دیا بڑا حکم
بلوچستان میں بارشوں سے زمینی رابطے منقطع،بچہ ڈوب کا جاں بحق،9 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ
حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک
کراچی میں بارش کے باعث مختلف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار
کراچی،بارش کا پانی سرکاری عمارتوں میں داخل،الخدمت کی امدادی سرگرمیاں جاری
آپ کی تجاوزات سے شہر ڈوب رہا ہے،وزیراعلیٰ سندھ شہریوں پر برس پڑے
پوری قوم متحد ہو کر سیلاب سے متاثرہ اپنے بھائیوں بہنوں کی مدد کرے، شہباز شریف کی اپیل
کراچی اور دیگر سندھ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔ صدرمملکت
ایک صارف نے ٹویٹر پر لکھا کہ الخدمت، جے ڈی سی,پیپلز پارٹی کے وزرا اور انتظامی مشینری اور ایدھی اپنی افرادی قوت کے ساتھ سڑکوں پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ واحد تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کراچی کی لیڈرشپ ہے جو فقط ٹویٹر اور فیس بک پر بیٹھی، ایسے کڑے وقت میں بھی الزام تراشی کر رہی ہے۔
الخدمت، جے ڈی سی,پیپلز پارٹی کے وزرا اور انتظامی مشینری اور ایدھی اپنی افرادی قوت کے ساتھ سڑکوں پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
واحد تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کراچی کی لیڈرشپ ہے جو فقط ٹویٹر اور فیس بک پر بیٹھی، ایسے کڑے وقت میں بھی الزام تراشی کر رہی ہے۔
— Dr G Rasool (@DrGRasoolButt) August 28, 2020
ایک اور صارف نے لکھا کہ سب کچھ ڈوب گیا لیکن کیمرے سے شوٹنگ پے کوئی فرق نہیں پڑا ،کیا قوم آج بھی ایسے ڈراموں پے یقین رکھتی ھے
https://twitter.com/GM610Khoso/status/1299183712316411905