بحریہ ٹاؤن کراچی عملدرآمد کیس،اقساط کی ادائیگی کیلئے مہلت دینے کی درخواست خارج

0
28

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کراچی عملدرآمد کیس کا معاملہ،اقساط کی ادائیگی کیلئے 2 سال کی مہلت دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے مہلت دینے کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی،سپریم کورٹ کے جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی

 بحریہ ٹاؤن نے مہلت دینے کی درخواست پر جلد سماعت کے لیے اپیل دائر کر دی تھی، بحریہ ٹاؤن کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ درخواست کو آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے،کورونا سے دنیا بھر کی معیشت کو نقصان پہنچا،اقساط جمع کرانا ممکن نہیں،

بحریہ ٹاؤن کی سپریم کورٹ میں جمع رقم پر حق کس کا؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں کیا تجویز دے دی؟

لندن میں بڑی کاروائی، پاکستانی شخصیت کی پراپرٹی منجمد، اثاثے ملیں گے پاکستان کو

ہم نے کوئی جرم نہیں کیا، سب کا پیسہ پاکستان آنا چاہئے، ملک ریاض بول پڑے

بحریہ ٹاؤن میں جنسی زیادتی کا شکار 8 سالہ بچی دم توڑ گئی، پولیس کا ملزم کو گرفتار کرنیکا دعویٰ

 

واضح رہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی نے سات سال کے دوران سپریم کورٹ میں 460 ارب روپے جمع کرانے ہیں ،جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل تین رکنی بینچ نے بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران بحریہ ٹاؤن کراچی کی پیشکش قبول کرلی تھی جس کے تحت بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کو 7 سال میں 460 ارب روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ پہلے چار سال میں ڈھائی ارب روپے ماہانہ اور باقی رقم تین سال میں ادا کی جائے گی۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ بحریہ ٹاؤن اگر اقساط کی ادائیگی میں تاخیر کرے گا تو اسے 4 فیصد سود ادا کرنا ہوگا، رقم عدالت میں جمع ہوگی پھر اس کو قانون کے مطابق جس کو دینی ہے دیں گے

قبل ازیں سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن نے جو پیسے سپریم کورٹ میں جمع کروائے وہ سندھ حکومت کی ملکیت ہیں۔ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ وہ سندھ کے حوالے کیے جائیں، سندھ کی عوام کا جو پیسہ ہے اسے ہمیں دیں، وزیراعظم نے کراچی کیلئے 162ارب روپے کا اعلان کیا,دیکھ رہے ہیں کہ وہ 162ارب کب کراچی آئیں گے

کرونا سے دنیا بھر کی معیشت کو نقصان پہنچا،اقساط جمع کرانا ممکن نہیں،بحریہ ٹاؤن کی عدالت میں اپیل

Leave a reply