اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئیر اور معروف اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا وباکا شکار ہوگئے ہیں-
باغی ٹی وی : اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے اور اسپتال میں ان کاعلاج جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے اس حوالے سے اداکار کے بیٹے شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ 6 روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں-
اداکارہ مریم نفیس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں
شہروز سبزواری نے اوالد کی طبیعت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اب والد کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے، والد کے مداحوں اور تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
شہروز سبزواری نے کہا کہ بہروز سبزواری اب اسپتال کے کوویڈ وارڈ میں نہیں ہیں تاہم عمر 60 سال سے زائد ہونے کے باعث ان کو ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری فیملی اس وقت قرنطینہ میں ہے تاہم ہمیں خوشی ہے کہ بہروز سبزواری کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن شروع میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ہم سب بے حد پریشان تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں اداکارہ مریم نفیس،عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبی عامر ،اداکار امیر گیلانی ،گلوکارجواد احمد ،عثمان مختار ، فروا علی کاظمی ،ماڈل صحیفہ جبار ، روبینہ اشرف ، اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر ،واسع چوہدری اور دیگر شامل ہیں-
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد آج 2 دسمبر کی دوپہر تک 4 لاکھ 3 ہزار 3سو 11ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 166 تک جا پہنچی ہے-