بیٹی کی شادی، میاں اسلم پہنچ گئے، پولیس کی دوڑیں،چھاپہ

0
215
mian aslam iqbal

تحریک انصاف کے رہنما، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں اسلم اقبال بیٹی کی شادی کی تقریب میں پہنچ گئے، پولیس کو پتہ چلا تو پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

میاں اسلم اقبال اپنی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے،مہمانون سے ملے، بیٹی کو رخصت کیا، پولیس کو پتہ چلا تو پولیس کی بھاری نفری شادی ہال پہنچ گئی، عدالت سے ضمانت ہونے کے باوجود پولیس نے چھ موبائل گاڑیوں کے ساتھ چھاپہ مارا، پولیس نے شادی ہال انتظامیہ سے بھی تحقیقات کی تا ہم جب پولیس پہنچی میاں‌اسلم اقبال شادی ہال سے جا چکے تھے،

:پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما رانا آفتاب احمد خان کا کہنا ہے کہ میاں اسلم اقبال کی بیٹی کی شادی پر پولیس کا چھاپہ افسوس ناک ہے،میاں اسلم اقبال جلد ہی اسمبلی میں آئیں گے ۔حفاظتی ضمانت ہونے کے باوجود پولیس کی ریڈ کی وجہ سے میاں اسلم اقبال محض چند منٹ ہی شرکت کر سکے اور اپنی بیٹی کو رخصت تک نہ کر سک، ہر باپ کی زندگی میں یہ وقت ایک بار آتا ہے لیکن میاں اسلم اقبال سیاسی انتقام کی وجہ سے اس چیز سے بھی محروم ہو گئے

واضح رہے کہ نومئی کے بعد میاں اسلم اقبال روپوش تھے، پنجا ب میں ان پر متعدد مقدمات درج ہیں، کے پی میں پی ٹی آئی حکومت بننے کے بعد وہ پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور راہداری ضمانت حاصل کی، میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کے لئے پنجاب پولیس پشاور بھی گئی تھی تا ہم گرفتار نہ کر سکی.

مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

Leave a reply