ہوشیارخبردار: لاہور میں ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ ہوگیا

0
47

لاہور:ہوشیارخبردار: لاہور میں ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق لاہورمیں آپریشنل ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ ہوگیا ہے اس حوالے سے اہم اقدامات سامنے آئے ہیں

لاہور سے ذرائع کے مطابق لاہور کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے والوں کی طرف سے سستی اورنااہلی کی وجہ سے پھولوں اور باغوں کا شہر کچرا کنڈی میں تبدیل ہونے لگا تو شہر کے انتظامی سربراہوں کو بھی صفائی ستھرائی کا خیال آگیا۔

اس نااہلی اورعدم توجہ کے ازالے کےلیے حکام کیطرف سے لاہور شہر میں دو ماہ کے لیے آپریشنل ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، ادھر دوسری طرف ترک کنٹریکٹرز سے مشینری لینے کیلئے سفارتی کوششیں بھی شروع کردیں۔

اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک اہم اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا ، اس ان کیمرہ اجلاس میں کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن اور ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو گرین سگنل دے دیا،

چیئرمین لاہور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک امجد نون ترک سفیر سے اوزپاک اور البیراک سے مشینری حوالگی کیلئے بات کریں گے، ابتدائی طور پر پانچ ہزار ٹن ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے مطلوبہ مشینری رینٹ پر حاصل کی جائے گی، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا بورڈ آف ڈائریکٹر آپریشنل ایمرجنسی کی توثیق کرے گا۔

آلائیڈ محکمے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صفائی کے لیے آپریشنل ایمرجنسی میں معاونت کرینگے، پہلے مرحلے میں صفائی کے لیے مطلوبہ مشینری رینٹ پر لی جائے گی، دوماہ میں پروکیورمنٹ کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔

Leave a reply