الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوجانے پر بے چینی ختم ہوجائے گی،مراد علی شاہ

0
96
murad ali shah

سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نوری آباد سب سے سستی بجلی تھی، سندھ حکومت عوام کو دے رہی،

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ جو خرچہ ہو رہاہے، سارے لوگ کراچی سے آتے اور تاریخ لے کر چلے جاتے ہیں ، نواز شریف کی واپسی، ہم نے پہلے ہی کہا ہوا ہے، الیکشن کا سلسلہ چل رہاہے، کل تک اپیل کا وقت ہے، جو کاروائی ہے جلد سے جلد مکمل کرکے الیکشن شیڈول کا اعلان ہونا چاہیے، پورے پاکستان کے لوگ اس کو سفر کررہے ہیں ،سیلاب کے بعد پہلی بار جن21 لاکھ لوگوں کے گھر گرے ان کو گھر بنا کر دے رہے اور مالکانہ حقوق بھی دے رہے ہیں، تین چار لاکھ گھر بن چکے ہیں، حکومت کوئی دلچسپی نہیں لے رہی، اسلامی ترقیاتی بنک بھی فنڈ دے رہاہے لیکن حکومت دلچسپی نہیں لے رہی، ورلڈ بنک نے بھی کہاکہ سیلاب کے بعد سندھ حکومت نے تاریخی اقدامات کیے،

مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ ملک کے لوگوں کے مسائل کا واحد حل الیکشن ہے جو جلد سے جلد کرانا ہی ہمارا مطالبہ ہے،پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے ایک صوبائی حکومت ہے،نگران حکومت بھی صحیح کام نہیں کرسکتی، ہمارا مقصد صرف صوبے اور ملک کی عوام کی خدمت ہے، نگران حکومت صرف دو سے تین ماہ کی ہوتی ہے لمبی ہونے سے مسلہ ہوجاتا ہے، آئین و قانون کے مطابق نگران حکومت کوئی ایسا فیصلہ نہیں کرسکتی جو آگے والی حکومت جاری نہ رکھ سکے، الیکشن کمیشن اعلامیہ تھا کہ جنوری کے آخری ہفتہ میں الیکشن، اس پر تاریخ دے دینی چاہیے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوجانے پر بے چینی ختم ہوجائے گی،

نوری آباد پاور پراجیکٹ ریفرنس ،مراد علی شاہ عدالت پیش،سماعت ملتوی
دوسری جانب سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف نوری آباد پاور پراجیکٹ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی،عدالت نے 8 نومبر کی آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے، سماعت شروع ہوئی تو نیب پراسکیوٹر نے کہا آج صرف مراد علی شاہ کی حاضری ہے، وکیل صفائی نے عدالت میں کہاکہ احتساب عدالت اسلام آباد سے کیس کراچی ٹرانسفر ہو گیا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انٹرا کورٹ اپیل دائر ہونی ہے،جج محمد بشیر نے وکیل صفائی سے استفسار کیا کہ آپ کس کی طرف سے ہیں؟ وکیل صفائی نے عدالت میں کہا کہ میں مراد علی شاہ، رسپانڈنٹ نمبر 4 کی جانب سے ہوں،احتساب عدالت کے جج نے ملزمان کی حاضری روسٹرم پر بلا کر لگائی،اس دوران جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس کی حاضری لگ جائے وہ کمرہ عدالت میں بیٹھ جائے،وکیل صفائی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپیل میں حکم امتناع کی متفرق درخواست بھی دائر رکھی ہے مراد علی شاہ کے خلاف کیس سندھ ہائی کورٹ کو ٹرانسفر ہو گیا تھا، لمبی تاریخ ڈال دیں، انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنی ہے،جج محمد بشیر نے وکیل سعد ہاشمی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑا سا صبر کر لیں، جلدی کیا ہے؟ احتساب عدالت نے مراد علی شاہ کے خلاف کیس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو ملزمان نہیں آئے انہیں نوٹس جاری کر دیتے ہیں

آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

 عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

Leave a reply