نئی دہلی: بھارت کے شہر سکندر آباد میں موٹر سائیکل کے شو روم میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر سکندر آباد میں ای موٹرسائیکلوں کے شو روم میں آتشزدگی سے خاتون سمیت 8 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئےآگ رات 10 بجے لگی اور پاسپورٹ آفس کے قریب واقع عمارت کےایک لاج اور ایک ریستوران تک پھیل گئی ہوٹل کے عملے نے فائر ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی جس کے بعد فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے۔
قوانین کی خلاف ورزی،سعودی عرب میں 15 ہزار500 سے زائد افراد گرفتار
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے وقت شو روم میں ای اسکوٹرز چارج ہو رہی تھیں جس سے ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی شو روم میں لگنے والی آگ نے چوتھی منزل پر واقع ریسٹورنٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گراؤنڈ فلور پر ایک الیکٹرک اسکوٹر ری چارجنگ یونٹ میں آگ لگ گئی، جس سے اٹھنے والے دھوئیں نے پہلی اور دوسری منزل پر رہنے والے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ باقی لوگوں نے عمارت سے چھلانگیں لگا دیں جنہیں مقامی لوگوں نے بچا لیا۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا-
کینیڈا میں ہونے والے چاقو حملے کے ایک ملزم کی لاش برآمد
رپورٹس کے مطابق کچھ افراد نے آگ سے بچنے کے لئے عمارت سے چھلانگ لگا دی۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Saddened by the loss of lives due to a fire in Secunderabad, Telangana. Condolences to the bereaved families. May the injured recover soon. Rs. 2 lakh from PMNRF would be paid to the next of kin of each deceased. Rs. 50,000 would be paid to the injured: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) September 13, 2022
دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا کہا کہ تلنگانہ کے سکندرآباد میں آتشزدگی کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہے۔
مودی نے کہا کہ PMNRF کی طرف سے مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50,000 روپے امداد دی جائے گی-
تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نےمیڈیا کو بتایا کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔