مزید دیکھیں

مقبول

بیٹی کی طبیعت میں بہتری ،محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیاب ہوں گے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف...

ایران کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت

ایران کی جانب سے بلوچستان میں کوئٹہ سے پشاور...

امریکہ کی نئی سفری پابندیاں، لسٹ میں پاکستان بھی شامل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری...

اوچ شریف: سستا رمضان بازار نہ لگ سکا، عوام مہنگائی کے بھنور میں پھنس گئی

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) رمضان المبارک کے...

بھائی کے قاتل کو گرفتار نہ ہوئے توخود کو تھانے کے سامنے آگ لگا دوں گا، اینکر پرسن طارق متین

بھائی کے قاتل کو گرفتار نہ ہوئے توخود کو تھانے کے سامنے آگ لگا دوں گا، اینکر پرسن طارق متین

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں قتل ہونیوالے صحافی اطہر متین کے بھائی اینکر طارق متین نے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر خود کو تھانے کے سامنے آگ لگانے کا اعلان کیا ہے،

اینکر پرسن طارق متین کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہاکہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش گھر آ گئی ہے، کسی خاتون کے ساتھ ڈکیتی ہو رہی تھی اطہر متین بچی کو سکول سے چھوڑ کر آ رہے تھے، انہوں نے ڈاکوؤن کو ہٹ کیا تو انہوں نے فائر کیا، اور نشانہ بنایا، پولیس، قانون نافذ کرنیوالے ذمہ دار ہیں ، ہم بھائی کو سپرد خاک کریں گے،مکمل ذمہ داری کے ساتھ ہوش و حواس میں کہتا ہوں کہ کل تدفین ہو گی، پرسوں سوئم ہو گا، قاتل گرفتار نہ ہوئے تو متعلقہ تھانے کے سامنے خود کو آگ لگا دوں گا یا انکو آگ لگا دوں گا،

https://twitter.com/ShahidHussainJM/status/1494607298316148758

کراچی میں نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی کو دن دہاڑے قتل کر دیا گیا ،واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پیش آیا جہاں نجی ٹی وی سما ٹی وی سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسر اطہر متین کو گولیاں مار دی گئی ہیں، گولیان لگنے سے اطہر متین کی موت ہو گئی ہے، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ناظم آباد کی مین شاہراہ پر پوا، موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے تو اطہر متین نے شہری کو بچانے کے لئے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس سے وہ گر گئے اسی دوران ایک ملزم نے فائر کھول دیا ،گولیان لگنے سے کار میں سوار اطہر متین موقع پر ہی چل بسے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا ہے، تا ہم حتمی کچھ نہیں کہا جا سکتا، پولیس کے مطابق صحافی اطہر متین بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر آرہے تھے، انہیں ایک گولی لگی جس سے ان کی موت واقع ہوئی،جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کی گولی کا ایک خول ملا ہے۔

اطہر متین نجی ٹی وی سماء سے منسلک تھے اور بطور پروڈیوسر ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے جب کہ وہ معروف نیوز کاسٹر اور اینکر طارق متین کے بھائی تھے

صحافی اطہر متین بہیمانہ قتل کیس میں پولیس نے ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل کا پتہ لگا لیا، تفتیشی حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل بلوچستان کے علاقے خضدار سے خریدی گئی تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل 2020 میں خریدی گئی جو محمد جہانگیر کے نام پر ہے موٹرسائیکل 125 سی سی ہے مگر دستاویز میں 70سی سی سامنے آئی موٹر سائیکل کے چیسز میں ردو بدل کی گئی ہے، جس شخص کی موٹر سائیکل چھینی گئی اس کی تلاش جاری ہے

محسن بیگ کی غیر قانونی گرفتاری پر عدالت نے بیلف مقرر کر دیا، پیش کرنیکا حکم

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

محسن بیگ نے کچھ بولا ہی نہیں اب تو پوری دنیا آپ کے راز کھولے گی،ریحام خان

محسن بیگ کو گرفتار کیوں اور کس کے کہنے پر کیا گیا؟

سادہ کپڑوں میں چھاپہ مارا گیا،سمجھا ڈاکو گھس آئے،محسن بیگ کا عدالت میں بیان

محسن بیگ کی گرفتاری کیخلاف پی ایف یو جےکا ملک گیر احتجاج کا اعلان

محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کافیصلہ

مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں

محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

مزید کئی صحافی بھی حکومتی نشانے پر ہیں،عارف حمید بھٹی کا انکشاف

محسن بیگ کی گرفتاری، اقرار الحسن پر تشددکیخلاف کئی شہروں میں صحافی سراپا احتجاج

کسی جج کو دھمکی نہیں دی جا سکتی،عدالت،محسن بیگ پر تشدد کی رپورٹ طلب

صحافی اطہر متین کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل ،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آ گئی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan