بد چلنی کا شُبہ: بھانجے نے ممانی کو قتل کر دیا

چنیوٹ میں بھانجے نے بد چلنی کے شبہ پر اپنی ممانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تھانہ چناب نگر کے علاقہ موضع بخش والا میں ملزم شاہد نے مبینہ طور پر اپنی ممانی 34سالہ جمیلہ بی بی زوجہ خان محمد کو بدچلنی کے شبہ میں فائرنگ کرکے قتل کرکے فرار ہو گیا-
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ چناب نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی،جائے وقوعہ کا معائنہ کیا گیا جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں-
عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید گنج شکر کے 779 ویں سالانہ عرس کی تقریبات منسوخ
وزیر اعظم عمران خان آج عوام سے براہ راست گفتگو کریں گے
نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے سپرد کر دیا گیا واقعہ کی تحقیق و حسب ضابطہ کارروائی جاری ہے-
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی-