اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں افسوسناک حادثے پر تعزیت کرتے ہیں جبکہ پاکستان کا کابل میں دہشت گردی پر اظہار افسوس ہے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی امداد اور سہولت کے لیے ایف ایم پورٹل کا افتتاح ہو گیا ہے –
انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں میں بڑا حصہ دار ملک نہیں ہے جبک ایف اے ٹی ایف کو چند ممالک سیاسی بنیادوں پر استعمال کر رہے ہیں اور پاکستان کی کارگردگی کا ایف اے ٹی ایف رکن ممالک نے اعتراف بھی کیا ہے اس کے سیاسی بنیادوں پر استعمال کے باوجود ہم اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کےلیے پرعزم ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے قوم کو ماموں بنا دیا، لیاقت بلوچ
عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ افواج کی موجودگی نے اس کو دنیا کا بڑا ملٹرائزڈ زون بنا دیا ہے اور بھارت نے جموں و کشمیر کے مخلتف حصوں پر قبضہ جما رکھا ہے لیکن بھارت دنیا کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو گا بھارت کی مقبوضہ کشمیر سے شارجہ کی پروازوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہ سرحد پار حملوں پر موثر قابو پانا پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہو گا اقوام متحدہ کو شیو سینا اور آر ایس اسی جیسی تنظیموں کا حقیقی جائزہ لینا چاہیے کشمیر میں نئی تحقیقاتی ایجنسی کے قیام پر تشویش ہےقابض فوج اس ایجنسی کو کشمیریوں کو دبانے کیلیے استعمال کرے گی ۔کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں پر حملے بڑھ رہے ہیں
کرتارپور راہداری سے متعلق انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری پر ہمارا مؤقف واضح ہے اور افغانستان میں ہم امن و استحکام چاہتے ہیں ہم ایسے اقدام کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے جس سے خطے میں تناؤ میں اضافہ ہو افغانستان میں دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ جن حالات میں امریکہ کے ساتھ گراؤنڈ اینڈ ائیر لائنز آف کمیونیکیشن معاہدہ کیا گیا تھا وہ بدل چکے ہیں ۔اب افغانستان میں بھی حالات میں بڑی تبدیلی آ چکی ہے-
کرکٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ قو می ٹیم نے ٹی 20 چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن بھارت میں کرکٹ سے متعلق رویہ قابل مذمت ہے۔