وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقریر بہت ساری طاقتوں کو ہضم نہیں ہو رہی،

کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے سیالکوٹ میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان پرحملہ کیا تو میں خود سرحد پار کر کے لڑنے جاؤں گا، امریکا کو کابل میں ہماری ضرورت ہے، لوگوں کو ابھی نریندر مودی کے عزائم کا علم نہیں، مودی بھارت میں مسلمانوں کودوسرےدرجےکاشہری بنانے جارہا ہے، عمران خان نےعالم اسلام کی ترجمانی کی ہے، قبل ازیں لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ‌ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جس طرح عمران خان کے ساتھ طیب اردگان، مہاتیرنے کشمیر پر بات کی یہ تاریخ کا حصہ ہے.امریکہ سپرپاورہے وہ وکٹ کے دونوں سائیڈ کھیلتے ہیں بھارت کو پاکستان اور چین کے خلاف امریکہ کی ضرورت ہے، ترکی سمیت دیگر دوست ممالک نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موَقف کی تائید کی،

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ وزیراعظم عمران خان چین کا دورہ کریں گے ،وزیراعظم عمران خان ایم ایل ون سے متعلق اہم فیصلہ کریں گے،اپوزیشن کی زبان پر صرف ایم ایل ون بند ہونے کی باتیں ہیں

Shares: