بھارت، میڈیکل کی طالبہ کو زبردستی جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا

0
29

بھارت میں ایک برقع پہنے ہوئی میڈیکل کی طالبہ کو زبردستی جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کئے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مشرقی بنگال کے ایک میڈیکل کالج میں‌پیش آیا ہے جہاں دس سے بارہ ہندو انتہاپسندوں نے طالبہ کو ہندوؤں کے حق میں‌ مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا. متاثرہ طالبہ میڈیکل کالج میں‌ فائنل ایئر میں زیر تعلیم ہے. مذکورہ طالبہ نے بتایا کہ وہ اپنی ایک سہیلی کے ہمراہ رات کنٹین سے کھانا کھا کر واپس آرہی تھی کہ انہوں نے ہمیں جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا تو ہم وہاں‌سے بھاگ نکلے. متاثرہ طالبہ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے انہوں نے ان لوگوں‌کو کالج میں‌ نہیں‌دیکھا.

متاثرہ طالبہ کا کہنا تھا کہ مقامی پولیس نے ابتداء میں شکایت درج کرنے سے انکار کردیا لیکن شکایت میں سے دھمکی کا لفظ نکالنے کی شرط پر انہوں نے ہماری شکایت درج کی۔ لیکن بعد ازاں دوسرے دن وہ لفظ بھی شامل کردیاگیا۔ مذکورہ طالبہ نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ برقع پہن کر باہر نکلتی ہو ں۔ لیکن آج تک میرے ساتھ اس طرح کا معاملہ پیش نہیں آیا۔ اس وقت سڑک پر کوئی موجود نہیں تھا جو ہماری مدد کرسکے۔

یاد رہے کہ حالیہ لوکھ سبھا الیکشن میں‌ہندوانتہاپسند تنظیم بی جے پی کی کامیابی کے بعد یہ چوتھا واقعہ ہے جس میں زبردستی مسلمانوں کو جئے شری رام کے نعرہ لگانے پر مجبور کیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے.

Leave a reply