بھارت نے پارلیمنٹ حملہ کے بعد بھی پاکستانی حدود میں کاروائی کی تھی، بھارتی فضائیہ کا مضحکہ خیز دعویٰ

0
57

بھارتی فضائیہ نے مضحکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے بالاکوٹ سے قبل بھی پاکستانی حدود میں داخل ہو کر کاروائی کی تھی اور کرگل جنگ کے بعد کیل سیکٹر آزاد کشمیر میں مبینہ طور پر بم گرائے تھے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہندوستانی فضائیہ کے سینٹرل کمانڈ کے ائیر آفیسر کمانڈنگ انچیف راجیش کمار نے اپنے مضحکہ خیز دعویٰ‌ میں‌ کہا کہ سال 2002 میں بھی ایل او سی کراس کرکے آزاد کشمیر کے کیل سیکٹر میں واقع عسکریت پسندوں کے مبینہ ٹھکانوں پر ائیر اسٹرائیک کی گئی تھی جس میں میراج جنگی طیاروں کا استعمال کیا گیا تھا ۔

بھارتی فضائیہ کے افسر کی طرف سے یہ بیان کرگل جنگ کی 20ویں‌ سالگرہ کے موقع پر دیا گیا ہے. مذکورہ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ افسر نے کہاکہ سال 2002 میں کی گئی اس ائیر اسٹرائیک میں لیزر گائیڈیڈ بموں کا استعمال کیا گیا تھا جو کہ پاکستانی حدود میں مبینہ طور پر تین سے چار کلومیٹر اندر داخل ہو کر کی گئی تھی.

واضح‌ رہے کہ بھارتی میڈیا میں‌ پہلے بھی ایسے کئے بھارتی دعوے کئے گئے ہیں جن کی بین الاقوامی میڈیا اور اداروں‌ نے تصدیق نہیں‌کی جس پر بھارتی حکمرانوں‌ کو خود انڈیا میں بھی خفت کا سامنا کرنا پڑا تھا.

Leave a reply