بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی رات کے اندھیرے میں تدفین پر دباؤ ہے جبکہ تدفین کی تیاری بھی جاری ہے-
باغی ٹی وی : سید علی گیلانی آج رات 10 بجے نظر بندی کے دوران 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔عبدالحمید لون نے ان کی وفات کی تصدیق کردی ہے۔
حریت کانفرنس کے بزرگ رہنما سید علی گیلانی کی طبیعت شدید ناساز تھی سید علی گیلانی کی طبیعت طویل نظربندی کے باعث خراب ہوئی، انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن سے سانس لینے میں مشکلات تھیں تاہم کشمیری تحریک کے عظیم لیڈر سید علی گیلانی صاحب آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے دنیا سے رخصت ہو گئے-
بابائے حریت سید علی گیلانی وفات پا گئے ، انا للہ وانا الیہ راجعون
سید علی گیلانی کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگادیا گیا ہے اور سیکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے۔شہریوں کے گھر وں سے نکلنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اور بھارتی فوج نے علاقے میں گشت شروع کردیا ہے نیشنل ہائی وے روڈ بیمینہ ، سرینگر پر آنسو گیس کی شدید گولہ باری جاری ہے –
#JUSTIN Slogans of Azadi being raised from a mosque in #Srinagar after the demise of #SyedAliGilani pic.twitter.com/k8ALhNtoTy
— Taha طٰہٰ (@taahaa_) September 1, 2021
سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد سری نگر کی ایک مسجد سے آزادی کے نعرے بلند کئے گئے جس پر بھارتی قابض افواج اور فسطائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی قابض بھارتی فوج نے رہائشگاہ کا گھیراو کر لیا۔
وادی میں پابندیاں
سید علی گیلانی کی رہائش گاہ پر صرف رشتہ داروں کو خاندان سے ملنے کی اجازت ہوگی:
آئی جی پی کشمیر پولیس pic.twitter.com/1BYjOPjxmJ
— ممتاز حیدر (@MumtaazAwan) September 1, 2021
آئی جی پی کشمیر پولیس کے مطابق سید علی گیلانی کی رہائش گاہ پر صرف رشتہ داروں کو خاندان سے ملنے کی اجازت ہوگی-
بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی رات کے اندھیرے میں تدفین پر دباؤ ، تیاری جاری۔#SyedAliGilani #Kashmirilivesmatter pic.twitter.com/9JVcg26MzM
— Taha طٰہٰ (@taahaa_) September 1, 2021
قابض انتظامیہ نے دھمکی دی ہے کہ سید علی گیلانی کی تدفین آدھے گھنٹے میں کر دی جائے اگر علی گیلانی کی تدفین فوری نہیں کی گئی تو نامعلوم مقام پر دفنا دیں گے-
سید علی گیلانی کی وفات
قابض بھارتی فوج نے رہائشگاہ کا گھیراو کر لیا۔ آدھے گھنٹے میں تدفین کریں نہیں تو نامعلوم مقام پر تدفین کر دین گے بھارتی فوج کی دھمکی #syedalishahgeelani #SyedAliGeelani #Kashmirilivesmatter #Kashmir pic.twitter.com/Pm0RjqLVaR— ممتاز حیدر (@MumtaazAwan) September 1, 2021