شادی سے انکار،ملزمہ نے آشنا کو سزا دینے کیلیے اسکے پانچ سالہ بھتیجے کی لی جان

0
33
crime karachi

ملتان میں 5 سالہ ہادی کے اغواء کے بعد گلہ دبا کر قتل کا معمہ حل ملزمان گرفتار، پولیس نے 1 ماہ کے اندر اغواء اور اندھے قتل کو ٹریس کر کے ایک خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ شادی سے انکار پر ملزمہ نے آشنا کو سزا دینے کے لیے اس کے 5 سالہ بھتیجے کو اغواء کر کے گلہ دبا کر قتل کر دیا۔ ملزمہ نے لاش کو گھر میں چھپا دیا اور پولیس کارروائی کا معلوم ہونے پر اندھیرے میں باہر لاش کو پھینک دیا۔

مورخہ 19.04.2023 کو امتیاز حسین نے پولیس تھانہ صدر شجاع آباد کو اطلاع دی کہ اس کا بیٹا محمد ہادی شام 06 بجے کے قریب گھر سے نکلا ہے اور واپس نہ آیا ہے شبہ ظاہر کیا کہ اس کو اغواء کر لیا گیا ہے پولیس تھانہ صدر شجاع آباد نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر مقدمہ نمبر 275 مورخہ 19.04.2023بجرم 363 ت پ تھانہ صدر شجاع آباد درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔ لاپتہ ہونے کے چند گھنٹے بعد گلی سے بچے کی لاش مل گئی۔ جسے گلہ دبا کر قتل کر دیا گیا تھا۔ تمام سنیئر افسران موقع پر پہنچے نعش قبضہ پولیس لے کر پوسٹ مارٹم کروایا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سانس روکنے اور گلا دبانے سے موت واقع ہوئی۔ جس کا مواد PFSA بھجوایا گیا۔

سی پی او ملتان منصور الحق رانانے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس اندوہناک اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات دیئے۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد عمران کے زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی گئی جس پر ایس پی صدر ڈویژن ڈاکٹر عزیر احمد کی سربراہی میں ڈی ایس پی شجاع آباد محمد مرتضی سیال، ایس ایچ او صدر شجاع آباد انسپکٹر حماد خان نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے اغواء اور اندھے قتل کو ٹریس کر کے مرکزی ملزمہ تہذیب اور اس کے بھائی دانش عرف سونو کو گرفتار کر لیا

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان اور مقتول کی فیملی ہمسائے تھے۔ ملزمہ تہذیب اور 5 سالہ مقتول کے چچا دلشاد کے آپس میں پرانی دوستی تھی اور ملزمہ دلشاد سے شادی کرنا چاہتی تھی جبکہ دلشاد نے 4 ماہ قبل کسی اور سے شادی کر لی تھی جس کا اسے رنج تھا اور اس کو سزا دینے کے لیے ملزمہ نے بچے کو گھر بلا کر گلہ دبا کر قتل کر دیا۔ ملزمہ نے لاش کو گھر میں چھپا دیا اور پولیس کارروائی کا معلوم ہونے پر اندھیرے میں گلی میں مقتول کے چچا کے گھر کے باہر لاش کو پھینک دیا۔ پولیس ٹیموں نے مسلسل محنت سے کام کرتے ہوئے اور تمام شواہد اکٹھے کر کے اندھے قتل کو ٹریس کیا اور ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ اغواء اور اندھے قتل کو ٹریس کرنے پر سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے کاروائی میں شامل تمام پولیس افسران و جوانوں کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

Leave a reply