بھٹہ مزدور کی 14 سالہ بیٹی اغوا، 4 ملزمان کی مزدور کی بیوی کے ساتھ اجتماعی زیادتی،8 روز میں مقدمہ درج نہ ہو سکا

0
55

بھٹہ مزدور کی 14 سالہ بیٹی اغوا، 4 ملزمان کی مزدور کی بیوی کے ساتھ اجتماعی زیادتی،8 روز میں مقدمہ درج نہ ہو سکا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر لاوہ سے بھٹہ پر کام کرنے والے غریب شخص کی 14 سالہ بیٹی اغواء کر لی گئی ،

مزاحمت پر غریب شخص کی بیوی کے ساتھ چار افراد نے اجتماعی زیادتی کی، جاتے ہوئے نقدی اور زیورات بھی لے گئے ، واقعہ کو آٹھ روز گزرنے کے باوجود پولیس تھانہ لاوہ مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے، مدعی کو چپ ہو جانے کا مشورہ دیا جا رہا ہے غریب شخص مقامی میڈیا ٹی ٹائمز آفس پہنچ گیا –

تلہ گنگ سے سینئر صحافی چوہدری نذر حسین کے مطابق مدعی کرم الہی نے بتایا کہ وہ خاندان کے ہمراہ لاوہ کے بھٹہ پر کام کرتا ہے – ملزمان طارق ، دلاور سمیت آٹھ افراد سکنائے ونہار 28 ویں رمضان کو اس کے گھر گھس آئے اور میری 14 سالہ بیٹی (ن) کو اغواء کر لیا – اس دوران مزاحمت پر مجھے کمرہ میں رسیوں سے جکڑ لیا اور میری بیوی کے ساتھ چار افراد نے اجتماعی زیادتی کی –

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟

بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

لاہور کے علاقے سے کٹی ہوئی دو ٹانگیں کچرا کنڈی سے برآمد

جاتے ہوئے ملزمان میری بیوی کے کانٹے اور بیس ہزار روپے بھی لے گئے – اور مجھے مارا پیٹا – پولیس تھانہ لاوہ میں فریاد لیکر گیا تو انہوں نے میال چوکی بھیج دیا – میال چوکی آیا تو انہوں نے تھانہ لاوہ جانے کا مشورہ دیا –

مدعی کرم الہی نے آئی جی پنجاب ، آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او چکوال سے اپنی بیٹی برآمد کرانے اور ملزمان کےخلاف فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

دو بیویوں، 4 بچوں کو قتل کرنے والا ملزم پولیس کی گولی کا نشانہ بن گیا

Leave a reply