25 لاکھ دو ورنہ گولیاں مار دی جائینگی، بھتے کی پرچی دینے والا پڑوسی نکلا

0
34
bhattay

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں،

نارتھ ناظم آباد میں پڑوسی کو بھتے کی پرچی دینے والے ملزم کو علاقہ مکینوں نے پکڑ لیا ،ملزم طالب نے اپنے ہی پڑوسی سے 25 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا ،بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی تھی ملزم نے بھتے کی پرچی پڑوسی کی گاڑی پر چسپاں کر دی تھی ،ملزم طالب نارتھ ناظم آباد بلاک جی رحمان سینٹر کے گراونڈ فلور کا رہائشی ہے ملزم نے فرسٹ فلور کے رہائشی خرم نامی شخص کی گاڑی پر بھتے کی پرچی لگا دی تھی ملزم بھتے کی رقم لینے آیا تو علاقه مکینوں نے گھیر لیا علاقه مکینوں نے ملزم کی دھلائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا

ملزم نے پڑوسی خرم کو بھتے کی پرچی پر لکھا تھا کہ خرم ہماری نظر تم سب پر ہے، تمہارے چار بچے، تمہارا باپ،تم کس ٹائم بچوں کو چھوڑنے جاتے ہو، کس ٹائم دکان پر ہوتے ہو اور کس ٹائم تمہارا باپ باہر جاتا ہے، اگر چاہتے ہو کہ تمہیں کوئی خطرہ نہ ہو تو گھر کے نیچے والے گٹر میں کالے شاپر میں 25 لاکھ روپے بدھ والے دن شام پانچ بجے رکھ دینا اور خود چلے جانا ، اگر کوئی ہوشیاری کی تو اپنی فیملی کے زمہ دار خود ہو گے،بات مان لی تو تین سال میں پیسے واپس مل جائیں گے نہ مانی تو گولیاں مار دی جائیں گی

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Leave a reply