بھیک مانگنے سے انکار پر دو بہنوں کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

0
37

بھیک مانگنے سے انکار پر دو بہنوں کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

چارسدہ کے تھانہ پڑانگ کے حددو میں دوبہنوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا، بھیک مانگنے سے انکار پر دونوں بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا

تھانہ پڑانگ کے حددو میں 17جنوری 2022کو مسمی وصال خان ولد بہرمند خان نے تھانہ پڑانگ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں گھڑی حمید گل میاں میں محنت و مزدوری کر رہا تھا کہ اطلاع ملی کہ میرے بیوی اور سالی کو گولی مار دی گئی ہے ۔گھر جا کر دیکھا تو دو قتل شدہ نعشیں پڑی ہے۔دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ باچا خان ولد اسلم خان اور کاشف ولد مجاہد نے فائرنگ کرکے قتل کئے ہیں۔ مدعی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔

واقعہ کے حوالے سے ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد خان نے نوٹس لیکر ڈی ایس پی سٹی آیاز محمود خان کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ پڑانگ عرفان خان اور تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکرملزمان تک رسائی کا ٹاسک حوالہ کیا۔ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر کام کرتے ہوئے ملزم کاشف ولد مجاہد کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا ہے

۔ملزم سے ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ باچا خان کے دبائو میں مقتولین بھیک مانگتی تھی اور اب بھیک مانگنے سے انکاری تھی جس پر ملزمان نے دونوں بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔چارسدہ پولیس نے دوسرے ملزم کے گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دی ہے جو کہ بہت جلد قانون کے کٹہرے میں لا کھڑاکرینگے ۔

قبل ازیں تھانہ پڑانگ کے حدود میں 26دسمبر 2021 کو دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر لطیفستان چوک میں شہری سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیاتھا ۔ پولیس موبائل آفیسر جاوید خان گشت پر تھا جو نہی اطلاع ملی ۔ اےایس آئی جاوید خان نے مدعی کو اپنے ساتھ بیٹھا کر ملزمان کا تعاقب شروع کیا ۔ گیڈر روڈ پر پولیس نے تقاقب کرتے ہوئے ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جبکہ پولیس پارٹی کی جانب سے حق حفاظت خود اختیاری میں فائرنگ کی لیکن ملزمان فرار ہو گئے ۔ ملزمان کی فائرنگ سے جاوید خان اے ایس آئی اور کانسٹبل فاروق حسن شدید زخمی ہو گئے جن کو چارسدہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد اے ایس آئی جاوید خان کو گھر روانہ کیا جبکہ فاروق حسن شدید زخمی ہونے کی وجہ سے پشاور ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ فاروق حسن چند روز بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ۔تھانہ پڑانگ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔

ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے چارج سنبھالتے ہی ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان کے نگرانی میں ڈی ایس پی سٹی آیاز محمود خان ، ایس ایچ او تھانہ پرانگ عرفان خان اور تفتیشی آفسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیا ۔ ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر کارفرما ہوتے ہوئے ملزمان الیاس اور تیمور پسران ریاض ساکن پیران کلے ترناب تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ۔ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کا کہنا تھا کہ ملزمان کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔ جرائم پیشہ عناصر پرسکون معاشرے کیلئے ناسور ہے ایسے افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی جو کہ پر امن شہریوں کے سک اور چھین کے دشمن ہو ۔ ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کا مزید کہنا تھا کہ جرائم کی روک تھام کیلئے اسلحہ کی نمائش اور خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہی گی ۔

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

Leave a reply