باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ سابق وزیراعظم عمران خان پر برس پڑیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ن لیگی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے حقیقی فراڈیے کے ہوتے ہوئے کونسی حقیقی آذادی تلاش کر رہے ہیں؟ ابھی بھی وقت ہے، آنکھیں کھولیں،اور اس فراڈیے کو پہچانیں، جو صبح کچھ، دوپہر کو کچھ اور رات کو کچھ اور کہتا ہے۔۔یہ فراڈیا آپکو صرف بیوقوف بنا سکتا ہے اور کچھ نہیں دے سکتا
ایک اورٹویٹ میں حنا پرویز بٹ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے absolutely not پر خان کے گُن گاتے رہے مگر نیازی نے اس پر بھی یوٹرن لے لیا۔۔۔نیازی صاحب نے تسلیم کر لیا کہ امریکہ مخالف بیانیہ بس عوام کو بیوقوف بنانے اور دوبارہ کرسی حاصل کرنے کیلئے تھا۔۔۔نیازی اب امریکہ کے پاؤں پڑنے کیلئے تیار ہیں۔۔اللہ PTI والوں کو عقل دے
پی ٹی آئی والے absolutely not پر خان کے گُن گاتے رہے مگر نیازی نے اس پر بھی یوٹرن لے لیا۔۔۔نیازی صاحب نے تسلیم کر لیا کہ امریکہ مخالف بیانیہ بس عوام کو بیوقوف بنانے اور دوبارہ کرسی حاصل کرنے کیلئے تھا۔۔۔نیازی اب امریکہ کے پاؤں پڑنے کیلئے تیار ہیں۔۔اللہ PTI والوں کو عقل دے
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) November 14, 2022
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکی سازش کا بیانیہ ختم، اب امریکہ سے اچھے تعلقات زندگی کی آخری خواہش ھے۔عمران خان امریکی سازش کے بیانیے کو پیچھے چھوڑ کر امریکا کے ساتھ پھر سے اچھے تعلقات قائم کرنے پر تیار ہوگئے۔برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ امریکی سازش کا معاملہ ختم ہوچکا۔ پاکستان کو دنیا بھر خاص طور پر امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہییں۔پاکستان اور امریکا کے تعلقات غلام اور مالک کے رہے ہیں، لیکن اس میں بھی زیادہ قصور پاکستانی حکومتوں کا تھا۔
پی ٹی آئی کو خود کی شروع کی گئی بدتمیزی مہنگی پڑگئی؛ لندن میں ابسولوٹلی چور کے نعرے
امریکہ کو چین کے ساتھ تنازع میں نہیں گھسیٹا جائے گا. امریکن صدر جوبائیڈن
بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیس؛ ایم کیو ایم کی فریق بننے کی درخواست مسترد
عمران خان امریکی سازش کا بیانیہ پسِ پشت ڈالنے سے بات ختم نہیں ہو گی. مریم اورنگزیب