واشنگٹن :امریکہ میں بہت بڑی تبدیلی سارہ برائڈ پہلی خواجہ سرا سینیٹر بن گئیں،اطلاعات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ریاست ڈیلاویئر سے کامیابی حاصل کرنے والی سارہ ایم سی برائڈ تاریخ رقم کرتے ہوئے امریکا کی پہلی خواجہ سرا سینیٹر بن گئی۔
We did it. We won the general election.
Thank you, thank you, thank you.
— Sarah McBride (@SarahEMcBride) November 4, 2020
گزشتہ شب سارہ ایم سی برائڈ کی جانب سے سینیٹ میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے بعد ٹویٹ کیا گیا کہ ’’ہم کر چکے ہیں، ہم جنرل الیکشن جیت چکے ہیں۔ شکریہ شکریہ شکریہ‘‘واضح رہے 2016 میں بھی سارہ ایم سی برائڈ امریکا کے بڑے جماعتی کنونشن سے تقریر کرنے والی پہلی خواجہ سرا شخصیت کے طور پر تاریخ رقم کر چکی ہیں۔
30 سالہ سارہ آزادانہ طور پر بھاری اکثریت سے جیتنے والی امریکا کی پہلی منتخب عہدیدار ہیں جنہوں نے ریپبلکن جماعت سے تعلق والے سیاسی حریف اسٹیوین واشنگٹن کو شکست سے دوچار کیا۔ریاست ڈیلا ویئر میں اس وقت آزادانہ طور پر چار خواجہ سرا قانون ساز موجود ہیں جن میں سارہ ایم سی برائڈ کو پہلی خواجہ سرا سینیٹر کی حیثیت حاصل ہے۔