بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو صوبوں کےحوالےکرنےکا فیصلہ

0
40

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو صوبوں کےحوالےکرنےکا فیصلہ

وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو صوبوں کےحوالےکرنےکا فیصلہ کر لیا ہے،جس کیلئےخواجہ آصف کی سربراہی میں 13رکنی کمیٹی 10روزمیں ڈرافٹ معاہدہ تیارکرےگی۔ جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیزکاسالانہ 300ارب روپےکاخسارہ وفاق برداشت نہیں کرسکتا،لیسکو سمیت 5تقسیم کارکمپنیزکی ملکیت پنجاب کو منتقل کی جائےگی۔

اسی طرح حیسکواورسیپکوسندھ،کیسکوبلوچستان،پیسکواورٹیسکوخیبرپختونخواکومنتقل ہوگی۔ کمیٹی ڈسٹری بیوشن لائسنس میں ترمیم اوردیگرریگولیٹری شرائط کی تفصیلات تیارکرےگی۔ جس کے تحت بجلی پرسبسڈی دینے یا نہ دینے کا اختیارصوبائی حکومتوں کا ہوگا. تقسیم کار کمپنیوں کی صوبوں کو حوالگی سےسبسڈی سے متعلق وفاقی حکومت کی ذمہ داری ختم ہوجائےگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
حکومت بجلی کی پیداوار اورترسیل کی کمپنیوں کا اختیار اپنے پاس رکھےگی،بجلی چوری روکنےاورلوڈشیڈنگ کا شیڈول بھی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی صوبوں کو منتقلی کیلئے و فاقی حکومت نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں 13رکنی کمیٹی 10روزمیں ڈرافٹ معاہدہ تیارکرےگی۔

Leave a reply