لاہور ہائیکورٹ کی مداخلت پربجلی صارفین کےلئے سب سے اچھی خبر

نیپرا نے اصل یونٹس کے مطابق صارفین کوبجلی بل بھجوانے کا حکم دے دیا
0
200
nepra

لاہور ہائیکورٹ کی مداخلت پربجلی صارفین کےلئے سب سے اچھی خبر،نیپرا حکام نے پروریٹا بلوں کےخلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا

نیپرانے ڈیسکوز کو پروریٹا بل جاری کرنے سے روک دیا،نیپرا نے اصل یونٹس کے مطابق صارفین کوبجلی بل بھجوانے کا حکم دے دیا،نیپرا نے پروریٹا بنیادپر اپریل سے جون 2024 تک اصل بل کے علاوہ تمام یونٹس صارفین کو واپس کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے پروریٹاکی بنیاد پر جاری ہونے والے بل تاخیر سے جمع کرانے والوں کی اضافی رقم بھی واپس کرنے کاحکم دے دیا،  حکم دیا کہ لیٹ پیمنٹ وصولی کی رقم تیس یوم میں واپس کی جائے۔

نیپرا نے ڈیسکوز کوواپس کردہ رقم بجلی بلوں میں دوبارہ وصول کرنے سے بھی روک دیا،نیپرا نے تمام ڈیسکوز کو خراب میٹر فوری تبدیل کرنے کا بھی حکم دے دیا،نیپرا نے تمام ڈیسکوز کو صارفین مینوئل کےمطابق بل بھجوانے کاحکم دے دیا،ڈیسکوز کودرست میٹر، ریڈنگ کرنے،میٹرکی تصاویربلوں پرواضع کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا،نیپرانے ڈیسکوز کو بلوں کی بروقت درستگی کا بھی حکم دیا،نیپرا کا حکم نامہ سات صفحات پر مشتمل ہے،نیپرا نے حکمنامہ پرفوری عمل درآمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے تیس یوم میں رپورٹ طلب کر لی،حکم عدولی پر ذمہ دار افسروں کےخلاف قانون کےمطابق سخت کاروائی کی جائے گی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نےپروریٹا بلوں کےخلاف اظہر صدیق کی درخواست نیپرا کو بھجوائی تھی,عدالت نے نیپراکو درخواست کا فیصلہ جلد کرنے کاحکم دیاتھا،اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پروریٹا بلنگ آئین کےتحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔پروریٹا بلنگ سے لاکھوں صارفین کو پروٹیکٹڈ کیٹگری سے زبردستی باہر نکالا گیا۔پروریٹابلنگ کی وجہ سے درجنوں شہریوں نے خودسوزی کی۔عدالت پروریٹا بنیادوں پرجاری بلنگ کےعمل کو کالعدم قرار دے۔

1لاکھ90ہزار سرکاری ملازمین کو 15ارب روپے کی سالانہ بجلی مفت ملتی ہے

لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

لاہور میں کئی علاقوں میں بجلی غائب،لیسکو حکام لمبی تان کر سو گئے

ایک مکان کابجلی بل 10 ہزار،ادائیگی کیلیے بھائی لڑ پڑے،ایک قتل

مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

4 آئی پی پیز کو بجلی کی پیداوار کے بغیر ماہانہ 10 ارب روپے دیے جا رہے ، گوہر اعجاز

بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا، ہر ایک کے لئے مصیبت بن چکا،نواز شریف

حکومت ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے بجلی کے بحران کو حل کرے۔مصطفیٰ کمال

سرکاری بجلی گھر بھی کیپسٹی چارجز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،سابق وزیر تجارت کا انکشاف

عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل کا وزیرا عظم سے بجلی کے معاملے پر نوٹس لینے کی اپیل

Leave a reply