مخالفین کے حملوں سے یقین ہوتا ہے بلاول جیت چکے ہیں، شیری رحمان

sheri rehman

سابق وفاقی وزیر ، پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی پارٹی میں تفریق نہ کرے ، مستونگ سے لے کر یہاں تک جو پی پی پر حملے ہورہے ہیں انکا نوٹس لیں ،

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ این اے 127 مین ہمارے دفتر پر حملہ ہوا قانون اسکی اجازت نہیں دیتا ،دھونس دھمکی کے ساتھ الیکشن نہیں ہوتے پیپلز پارٹی ایسے ہتھکنڈوں سے کبھی نہیں ڈری ،لاہور کسی کی ملکیت اور جاگیر نہیں ہے پاکستان بھی کسی کی جاگیر نہیں ہے ،لوگوں کو ووٹوں کا حق دیں یہ انکا قانونی حق ہے،یہ الیکشن ہے چناو ہے یہ دنگل نہیں ہے،ہم نے شہادتیں دیں ہیں ہم ڈرتے نہیں ہیں،ہم نفرت اور سیاست کی تقسیم نہیں چاہتے ، این اے127 میں عطاتارڑ کے چیلے بار بار حملے کر رہے ہیں،پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم کامیابی سے جاری ہے، بلاول بھٹو نفرت اور تقسیم کی سیاست ختم کرنا چاہتے ہیں، ملک میں تقسیم کی سیاست سے گریز کریں،مخالفین کے حملوں سے یقین ہوتا ہے بلاول بھٹو جیت چکے ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ لاہور کے لوگ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جیسی نئی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں،عوام نئی سوچ اور نئے نظریہ کی طرف دیکھ رہے ہیں،نفرت، تقسیم اور گالم گلوچ کی سیاست نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے،مجھے یقین ہے 8 فروری کو این اے 127 کی باشعور عوام روایتی نہیں بلکہ نئی سوچ کا انتخاب کرے گی،

ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کے پی میں جرمانے، وارننگ نوٹس

Comments are closed.