بلاول نے اپنی وزارت کی جانب سے دیا سیلاب متاثرین کیلئے ڈیڑھ کروڑ کا چیک

0
42
بلاول نے اپنی وزارت کی جانب سے دیا سیلاب متاثرین کیلئے ڈیڑھ کروڑ کا چیک

بلاول نے اپنی وزارت کی جانب سے دیا سیلاب متاثرین کیلئے ڈیڑھ کروڑ کا چیک

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آج وزیر اعظم شہباز شریف کو وزارت خارجہ کی جانب سے وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔یہ رقم وزارت خارجہ کے افسران اور عملے کی جانب سے وزیر اعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ 2022 میں عطیہ کی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ وزیر مملکت حنا ربانی کھر، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی موجود تھے۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس کے ساتھ ملاقات ثمر آور رہی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سیلاب متاثرین کی تکالیف پر ہمدردی کا اظہار کیا عالمی برادری کو پاکستان کی مدد کے لئے آگے آنا چاہیے جس کو موسمیاتی تبدیلیوں کی سنگینی کا سامنا ہے

سیالکوٹ کے تاجروں اور صنعتکاروں کی جانب سے سیلاب سے متاثرین کے لئے خطیر رقم اور امداد کا عطیہ

علاوہ ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے تاجروں اور صنعتکاروں کے ایک وفد نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی. ملاقات میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ملاقات میں موجود تھے. وفد میں چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ خواجہ مسعود اختر، صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں عمران اکبر ، سی ای او الغازی ٹریکٹرز ملک احتشام اکرام اور دیگر صنعتکار اور تاجر شامل تھے. وفد نے سیلاب متاثرین کے لئے خطیر رقم کا عطیہ وزیر اعظم کو پیش کیا. وفد کی جانب سے راشن اور دوسری اشیائےضروریہ کی صورت میں امدادی سامان بھی سیلاب زدگان کے لئے عطیہ کیا گیا . وفد نے وزیر اعظم کو بتایا کہ سیالکوٹ کی تاجر برادری نے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو ملازمتیں دینے کی حکمت عملی بھی بنائی ہے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر کے لیے بھی سیالکوٹ کی تاجر برادری اپنا کردار ادا کریگی.

وزیر اعظم نے وفد کی جانب عطیہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس آفت سے نمٹنے کے لیے ہر طبقہ کے لوگوں کو آگے آنا ہوگا اور اس ضمن میں خصوصاً تاجروں اور صنعتکاروں کا بہت اہم کردار ہے. انہوں نے کہا کہ بارشی سیلاب کی وجہ سے بےتحاشا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے; قیمتی انسانی جانوں کے علاوہ سیلاب اپنے ساتھ فصلوں، مویشیوں اور مواصلاتی انفراسٹرکچر کو بھی بہا لے گیا. انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سیلاب زدگان کو فی خاندان 25000 روپےانتہائی شفاف طریقہ کار کے ذریعہ دیے جا رہے ہیں اور اس مد میں وفاقی حکومت نے 70 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے.

پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

،پاک آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے محصور افراد کو نکالنے کے لیے 446 پروازیں بھریں

سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

حکومت پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے 12 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

قبل ازیں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی ،وزیراعظم شہبازشریف ،وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے انتونیوگوتریس کا استقبال کیا وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی یواین وفد کا استقبال کیا،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں،انتونیوگوتریس اور وفد پاکستان سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں پاکستان میں سیلاب سے 3کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے متاثرین کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیا مگر بحالی کا بڑ اچیلنج اب بھی موجود ہے سیلاب سے متاثرین کے لیے مختلف ممالک سے امدادپر ان کےشکرگزار ہیں،سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے ہمیں فنڈنگ کی ضرورت ہے،وفاقی حکومت پاک فوج کے تعاون سے متاثرہ علاقوں کی بھرپور مدد کر رہی ہے،یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے مواصلاتی نظام کی بحالی کے لیے مدد کی اپیل کی ہے یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستانی نہیں لیکن پاکستانیوں کے جزبات کو سمجھتے ہیں سیکریٹری جنرل ایسے وقت آئے ہیں جب ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے عالمی برادی کو سیلاب اور قدرتی آفات سے دوچار غریب ممالک کی مدد کے لیے آگے بڑھنا ہوگا سیلاب سے متاثرین کے لیے مختلف ممالک سے امدادپر ان کےشکرگزار ہیں،

Leave a reply