پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماؤں سے ملاقات کی،

اس موقع پر خرم نواز گنڈا پور کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کے واقعہ پر بھی مجھے بتایا گیا، جہاں جہاں پر حملہ کیا گیا تھا وہاں پر داغ موجود ہیں، جو بھی ذمہ دار ہو اسے سزا ملنی چاہیے، ہم جو وعدہ کرتے ہیں اس کو پورا کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کے منشور کے دس نکات ہیں ہم پاس منصوبہ ہے، ہم عملدرآمد کی کوشش کریں گے، سیلاب کے بعد ہم سندھ میں بیس لاکھ گھر بنا رہے ہیں، کام شروع ہو چکا، خواتین کو مالکانہ حقوق دے رہے ہیں، اگر سندھ میں 20 لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ شروع کر سکتے ہیں تو مشکل نہیں کہ ملک میں 30 لاکھ گھر بنائیں،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ نئے سال بڑوں کی لیگیسی پورا کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کو ماڈل ریاست بنانا چاہتے ہیں،پاکستان کا اصل پرامن چہرہ سامنے لانا چاہتے ہیں،پرامن طریقہ سے نفرت کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں، فوکس عوام کی خدمت ہو ذاتی ایجنڈا نا ہو، سفر کا آغاز جو بڑوں نے کیا تھا اسے آگے لے کر جائیں گے،ہم مل کر محنت کریں گے, ہمارا نظریہ ایک ہے، پوری دنیا میں ملک اور مذہب کا اصل چہرہ لائیں گے، چند روز میں منشور پر پوری ٹاک کا سوچ رہا ہوں، انتخابی مہم تو کب سے شروع ہے، کچھ جماعتیں دوسری طرف دیکھ رہے ہیں، ہم عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں،

بلاول زرداری تحریک منہاج القرآن کے ممبر بن گئے
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری تحریک منہاج القرآن کے ممبر بن گئے،بلاول بھٹو زرداری نے منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں ممبر شپ فارم پر دستخط کئے،نور اللہ صدیقی ترجمان منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو منہاج القرآن کا تاحیات ممبر بنایا گیا ہے، بینظیر بھٹو شہید بھی تحریک منہاج القرآن کی تاحیات رکن تھیں،بینظیر بھٹو نے ڈاکٹر طاہر القادری کی دعوت پر تحریک منہاج القرآن کی رکنیت حاصل کی تھی

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا

مسلم لیگ ن نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق دیور احمد رضا مانیکا کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا

عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

بلاول کی ماڈل ٹاؤن کے شہداکی یادگار پر حاضری،پھول چڑھائے
قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منہاج القرآن سیکریٹریٹ آمدہوئی،بلاول بھٹو زرداری نے 2014 میں ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے 14 جبکہ اسلام آباد میں شہید ہونے والے منہاج القرآن کے نو شہداء کی یادگار پر حاضری دی، بلاول بھٹو زرداری نے منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک منہاج القرآن کی رکنیت سازی کا فارم بھی پُر کیا، بلاول بھٹو زرداری نے منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں 24 گھنٹے ذکر و اذکار کے مقام گوشہ درود کا دورہ بھی کیا، بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، سینئر نائب صدر راجہ زاہد محمود اور نائب صدر میاں زاہد الاسلام سے ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، سیکریٹری کوآرڈینیشن عارف چوہدری اور ڈپٹی سیکریٹری کوآرڈینیشن سردار عمر دراز خان کی ملاقات ہوئی،بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان عوامی تحریک کے نائب ناظم اعلی ایڈمنسٹریشن جواد احمد، صدر عوامی لائرز فورم نعیم الدین چوہدری اور سیکریٹری جنرل راشد چوہدری ایڈووکیٹ کی ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان عوامی تحریک وسطی پنجاب کے صدر میاں ریحان مقبول اور جنرل سیکریٹری میاں کاشف محمود کی ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی پی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری، وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی، این اے 127 کے کمپئن انچارج ذوالفقار علی بدر اور قاسم گیلانی موجودتھے،

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

 این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

پیپلز پارٹی کی ایک کارنر میٹنگ میں اپنے ہی جیالوں کو دھمکی

Shares: