پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے نامزد امیدوار بلاول زرداری نے اپنی شادی بارے خود ہی خبر دے دی
نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں بلاول نے اپنی شادی بارے سوالات کے جوابات دیئے،بلاول زرداری سے جب انکی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ "اس وقت شادی کا امکان نہیں، کم از کم الیکشن تک تو میری شادی نہیں دیکھ سکتے” بلاول سے جب محبت بارے سوال کیا گیا اور پوچھا گیا کہ کیا آپکو کبھی محبت ہوئی، بلاول نے جواب دیا ” یہ چیز تو ابھی آگے جا کر ہونی ہے”۔
بلاول زرداری نے عمران خان بارے سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان کو نفرت کی سیاست چھوڑ کر جمہوری سیاست کی طرف آنا چاہئے، پاکستانی قوم اس وقت جن مسائل اور مشکلات میں مبتلا ہے، اس کو دیکھ کر میرا دل بہت دکھی ہوتا ہے۔ پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات سب سے زیادہ مایوس کن ہیں
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر 2023 میں یہ خبر آئی تھی کی بلاول کے لئے دلہن تلاش کر لی گئی ہے ، انکی منگنی کراچی یا یو اے ای میں ہو گی،تاہم حتمی امکان سامنے نہیں آ سکا، یہ کہا گیا تھا کہ بلاول کے لئے دلہن انکی بہنوں آصفہ اور بختاور نے پسند کی ہے،بختاور کے سسر محمود نے بھی اس ضمن میں مدد کی ،یہ بھی کہا گیا تھا کہ بلاول کی ہونیوالی بیوی کا تعلق سندھ سے ہے اور لڑکی کا خاندان متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے،تاہم ا ب دیکھتے ہیں بلاول وزیراعظم کے خواہشمند ہیں وہ پہلے وزیراعظم کی شیروانی پہنتے ہیں یا دلہا کی؟
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے 2019 میں پیشگوئی کی تھی کہ بلاول وزیر اعظم بننے کے بعد شادی کر لیں گے۔
اس سے قبل 2016 میں بلاول بھٹو نے اپنی ہونے والی دلہن کے بارے میں کیے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ میری شادی اس لڑکی سے ہوگی جو سب سے پہلے میری بہنوں کا دل جیتے، مجھے اس حوالے سے بہنوں کو اعتماد میں لینا ہوگا‘جبکہ میری بہنوں کا دل جیتنا کسی بھی لڑکی کے لیے کافی مشکل کام ہوگا۔
جبکہ جے یو آئی ف کے رہنما اور سینیٹر حافظ حمداللہ نے 2016 میں بلاول بھٹو کو شادی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول بھٹو جتنی جلدی شادی کر سکتے ہیں کرلیں، نکاح مولانا فضل الرحمان سے پڑھوائیں انہوں نےکہا تھا کہ بلاول بھٹوسوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کیونکہ شادی عمرانی معاہدہ ہے، وہ 4 چیزوں نسب، مال، خوبصورتی اور دین داری کو سامنے رکھ کر شادی کریں۔
ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن
نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام
عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی
عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟
تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے
تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟
عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی
عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا