بلاول شہباز شریف سے ملنے پہنچ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاو ل بھٹو کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں بجٹ اجلاس سے متعلق لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ایاز صادق، رانا ثنااللہ اور مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں موجود تھے یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شازیہ مری اور نوید قمر بھی ملاقات میں موجود تھے ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملہ پر بھی غورکیا گیا شہبازشریف اور بلاو ل بھٹو کی ملاقات پارلیمنٹ ہاوَس میں ہوئی
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان بجٹ اجلاس کے حوالے سے لائحہ عمل پر گفتگو@BBhuttoZardari @CMShehbaz https://t.co/95nmYMPRho
— PPP Punjab (@LidoFiRewards) June 16, 2021
دونوں رہنماؤن کے مابین ملاقات میں بجٹ کے حوالہ سے ایوان میں ایک موقف اختیار کرنے پر بھی بات چیت کی گئی
قبل ازیں شہبازشریف اور نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ایف آئی اے میں پیشی کے حوالے سے مشاورت ہوئی جس کے بعد نواز شریف نے شہبازشریف کو ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔ نوازشریف نے قانونی ماہرین سے مشاورت کرکے تمام دستیاب قانونی آپشنز کو استعمال کرنے کی ہدایت دی۔
قبل ازیں دو روز قبل نواز شریف اور شہباز شریف کے مابین ٹیلی فونک گفتگو میں قومی اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس اور اپوزیشن کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا .اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے نوازشریف کو بلاول بھٹو سے ملاقاتوں پر بھی اعتماد میں لیا ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی بجٹ منظوری رکوانے ہمارے ساتھ چلنا چاہتی ہیں،پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے حکومتی عزائم ناکام بنائے جا سکتے ہیں ،
نوازشریف نے اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی شہباز شریف کی تجویز مان لی،نواز شریف نے شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر چلا جائے، اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے یہ عوام دشمن بجٹ ہے،بجٹ اجلاس کے دوران ن لیگی اراکین اسمبلی کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پی ڈی ایم کی سیاست اور فیصلوں کو پارلیمنٹ میں تعاون پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا،
نواز شریف علاج کے لئے برطانیہ گئے تھے مگر تاحال واپس نہ آئے ، نہ ہی نواز شریف کا لندن میں علاج ہو رہا ہے، نواز شریف وہاں سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،شہباز شریف کو بھی نیب نے گرفتار کیا تھا تا ہم بعد میں لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو ضمانت دی ہے، شہباز شریف نے بھی علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی کوشش کی لیکن حکومت نے عدالتی حکم کے باوجود شہباز شریف کو جانے سے روک دیا،
بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟
ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب
ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ
اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا
مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے
واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا ہو چکے ہیں ،سینیٹ میں پی پی نے ن لیگ کی مشاورت کے بغیر اپنا اپوزیشن لیڈر بنایا جس پر ن لیگ ناراض ہوئی، پی ڈی ایم نے نوٹس بھجوائے بلاول نے نوٹس پھاڑ دیئے بعد ازاں پی ڈی ایم سے پی پی رہنماؤں نے استعفے دے دیئے، اس تمام کے باوجود مولانا فضل الرحمان متحرک ہیں اور انہوں نے گزشتہ ایک ماہ میں کم از کم چار بار آصف زرداری سے رابطہ کیا ہے، مولانا پر امید ہیں کہ پی پی پی ڈی ایم میں آ جائے گی