بھارتی آرمی چیف بپن راوت چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کا چارج بھی لیں گے۔

بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دی ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے چیف بی ایس دھنوا رواں ماہ اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد بپن راوت ان کی جگہ لیں گے۔

واضح رہے کہ 2016 میں بی جے پی حکومت نے بھارتی فضائیہ کے دو سینئیر افسران کو پیچھے کر کے بپن راوت کو بھارتی آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ جنرل بپن راوت نے یکم جنوری 2016 کو آرمی چیف دلبیر سنگھ سہاگ کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ عہدہ سنبھالا تھا۔

بھارتی فوج آزاد کشمیر میں کسی بھی وقت آپریشن کرسکتی ہے، بھارتی آرمی چیف نے دھمکی دے دی

بھارتی آرمی چیف 2 روزہ دورے پر مقبوضہ جموں وکشمیر پہنچ گئے

قبل ازیں بپن راوت وائس آرمی چیف کی ذمہ داری سرانجام دے رہے تھے۔ بپن راوت نے 11 ویں گورکھا رائفل کی پانچویں بٹالین سے سنہ 1978 میں اپنے کیریئر کی ابتدا کی تھی۔

Shares: