ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن ڈاکٹر عقیلہ نیاز نقوی نے اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کی ہے اور لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے حوالہ سے بریفنگ دی ہے
قتل اوراندھے قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث 7ملزمان گرفتارکر لئے گئے، ساندہ میں 22 سالہ دانش کے اندھے قتل کا ڈراپ سین،بیوی آشنا سمیت گرفتار کر لی گئی، ملزمہ صائمہ نے چچا زاد شہباز کے ذریعے اپنے شوہر کو قتل کروایا،ملزمہ صائمہ اپنی شادی سے ناخوش تھی اورملزم شہباز کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، صائمہ نے رات کو میٹھے چاولوں میں زہریلی گولیاں ملا کرتمام گھر والوں کو کھلائیں پلاننگ کے مطابق ملزم شہباز نے فائرنگ کر کے دانش کو قتل کیا اور فرار ہو گیا، ملزمان سے نشہ آور گولیاں اور آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا،
وحدت کالونی میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملوث چار ملزمان گرفتارکرلئے گئے، مقتول دلاور عرف اسامہ اور اُم کلثوم دونوں آپس میں شادی کرنا چاہتے تھے،گرفتار ملزمان میں مقتولہ اُم کلثوم کا شوہر شفقت محمود، بھائی بلال، ایوب اور عاقب شامل ہیں، مقتولہ اُم کلثوم پہلے سے شادی شدہ تھی اور ملزم شفقت محمود کی بیوی تھی،ملزمان نے غیرت کے نام پر چھریوں کے وار کر کے دونوں کو بے دردی سے قتل کیا،ملزمان سے آلہ قتل چھری اور پسٹل برآمد کر لیا گیا،
شیرا کوٹ میں 56سالہ شہری کے اندھے قتل میں ملوث ملزمہ گرفتارکر لی گئی، ملزمہ ثناء لطیف کے مقتول محمد خان کے ساتھ ناجائز تعلقات تھےملزمہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا کر محمد خان کو قتل کیاملزمہ نے آشنا رفاقت عرف پھیکی کی مدد سے نعش نیم برہنہ حالت میں راوی کنارے پھینک دی تھی،ملزم رفاقت عرف پھیکی ضمانت پر ہے جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا، ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن ،ڈاکٹر عقیلہ نیاز نقوی کا کہنا ہے کہ پولیس پراسیکیوشن کی مدد سے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے
شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا








