بلڈ سوسائٹی کے زیر اہتمام بلڈ کیمپ

0
47

اللّٰہ تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتے ہیں
جس نے ایک جان بچائی اس نے پوری انسانیت کو بچایا
(سورۃ المائدہ آیت نمبر 32)
اسی آیت کے مدنظر رکھتے ہوۓ عظیم بلڈ سوسائٹی میاں چنوں اور ریجنل بلڈ سنٹر ملتان کے زیر اہتمام میاں چنوں میں دو مختلف جگہوں پر بلڈ کیمپس لگاۓ گے ۔

ان بلڈ کیمپس میں تین طرح کے لوگوں کے لیے خون اکھٹا کیا گیا۔جن میں بلڈ کینسر، تھیلسیمیا کے مریضوں اور روڈ ایکسیڈنٹ کے مریض شامل ہیں۔دن کا پہلا بلڈ کیمپ جنڈالی بنگلہ میں لگایا گیا جو صبح 10 بجے سے لے کر دوپہر 3 بجے تک جاری رہا۔جس کے بعد دن کا دوسرا بلڈ کیمپ میاں چنوں شہر میں ٹی چوک کے مقام پر لگایا گیا جو رات دس بجے تک جاری رہا عوام کی جانب سے بھی دن بھر خون عطیہ کرنے کا عمل جارہی رہا۔

خون عطیہ کرنے والوں کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے پندہ ہزار روپے کی مالیت کے 8 عدد ٹیسٹ بلکل فری تھے۔جن کی رپورٹ خون عطیہ کرنے والوں کو سات دن کے اندر موصول ہوجاۓ گئی۔اس کے علاوہ اگر خون عطیہ کرنے والے شیخص کے خاندان میں سے کسی فرد کو ایک سال کے اندر ملتان کے کسی بھی اسپتال میں خون کی ضرورت ہوگئی تو ان کو دیا جاۓ گا۔

جب اس حوالے باغی ٹیم کی عظیم بلڈ سوسائٹی کے صدر رانا عظیم اکرم سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ میں ریجنل بلڈ سنٹر ملتان کا اور عظیم بلڈ سوسائٹی کی ٹیم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں کے نیکی کے نام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اور میں اہلیانِ میاں چنوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ آۓ اور انہوں نے اپنا خون عطیہ کیا۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ وہ اسی جزبے کہ ساتھ ملک میں قوم اور انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے

Leave a reply