کراچی: دنیا کے سب سے بڑے کتب میلے کا آغاز ہوگیا

0
95

کراچی : کراچی میں تعلیمی سرگرمیاں عروج پر ،کراچی کے ایکسپو سینٹر میں دنیا کے سب سے بڑے کتب میلے کا آغاز ہوگیا ہے ۔ یہ ہے کہ یہ کتب میلہ مسلسل 24 گھنٹے 11 روز جاری رہے گا۔کتابوں کے شوقین افراد اس نمائش میں کتابوں پر غیرمعمولی رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ کتب میلے میں کتابوں پر 50 فیصد سے 90 فیصد تک رعایت ہوگی۔

کراچی میں ہونےوالے اس کتابوں کے سب سے بڑے میلے میں ہر مزاج کے قارئین کے ذوق کے مطابق پسندیدہ موضوعات، بیسٹ سیلرز، نوجوانوں کے فکشن، رومانوی، جرم و سسپنس، سائنس فکشن، بزنس، سیلف ہیلپ، آرکیٹکچر، ڈیزائن، کوک بکس اور دیگر موضوعات پر 10 لاکھ سے زائد کتابیں شامل ہوں گی۔

کراچی کتاب میلے کے منتظمین کا کہناہے کہ اس کتاب میلے میں بچوں کے لیے اس طرح کے انتظامات کیے ہیں کہ اپنے بچوں کے ہمراہ آنے والے والدین مختلف اقسام کی کتابوں جیسے اسٹوری بکس، ایکٹویٹی بکس، بورڈ بکس، کلرنگ بکس، پکچر بکس، اور انٹرایکٹو بکس سمیت دیگر کتابوں کی موجودگی سے نہایت خوش ہوں گے۔

بگ بیڈ وولف بک سیل کے بانی اینڈریو یاپ کے مطابق لاہور میں کامیابی کے بعد ہمیں احساس ہوا کہ اس خطے میں انگریزی کی معیاری کتابوں کے متلاشی وسیع تعداد میں موجود ہیں۔ اس لئے ہم نے کراچی آنے کا فیصلہ کیا اور بڑھتی ہوئی آبادی والے اس بڑے شہر میں انگریزی کتابوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کا چیلنج قبول کیا۔

اینڈریو یاپ نے کہا کہ اس کتب میلے میں ہماری خواہش ہے کہ ایسا پلیٹ فارم تخلیق کیا جائے جہاں لوگ نہایت کم قیمت میں کتابیں حاصل کر سکیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ سستی اور آسانی سے دستیاب کتابوں کے ذریعے ان کی معلومات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

Leave a reply