جانوروں کے بیوپاریوں سے چار کروڑ کی ڈکیتی

0
204
firing

سوہاوہ چکوال روڈ پر ڈکیتی کی واردات ،سات مسلح ڈکیتوں نے ڈھوک امب کے نزدیک جانوروں کے بیوپاریوں سے گن پوائنٹ پر چار کروڑ روپے اور موبائل فون چھین لیے،

دھند کے باعث ڈکیتی کی واردات ہوئی،ڈاکووں نے پشاور سے لاہور جانے والی بس میں سوار تمام مسافروں کو لوٹ لیا۔سوہاوہ چکوال روڈ پر اُس وقت واردات کی گئی جب مسافر بس کو بلکسر انٹرچینج سے اُتارا گیا،

محرر تھانہ جاتلی کے مطابق دانیال نے فون کال کی جس میں بتایا کہ ہم سب جانوروں کے بیوپاری ہیں او ر پبلک ٹرانسپورٹ پر پشاور سے لاہور جا رہے تھے،بلکسر سے دھند کی وجہ سے گاڑی براستہ سوہاوہ چکوال جی ٹی روڈ کی طرف موڑ دی گئی،ایک ایکسل آئی گاڑی سفید722 آئی جس میں سات ڈکیت سوار تھے،جن میں سے ایک کے پاس کلاشنکو ف اور باقیوں کے پاس پسٹل تھے نے بس کو روک لیا اور ہم سے چار کروڑ روپے اور موبائل فون چھین لئے

jatli

چار کروڑ روپے کی ڈکیتی ، تھانہ جاتلی نے کال پر ابتدائی رپورٹ درج کی تا ہم دوسری جانب ڈی سی چکوال کا کہنا ہے کہ واقعہ جاتلی نہیں بلکہ چکوال کی حدود میں ہوا،ڈی سی چکوال قرت العین ملک نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بس مسافروں کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کا واقعہ، واقعہ بلکسر کے قریب ضلع چکوال کی حدود میں ہوا ہے، راولپنڈی یا تھانہ جاتلی کے علاقہ میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا، واقعہ کا مقدمہ جائے وقوعہ کے مطابق ضلع چکوال میں درج ہو گا، میڈیا چینلز پر چلنے والی خبر تصحیح طلب ہے،

ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

میرے خلاف لطیف کھوسہ کی فرم کے وکلا پیش ہوئے،خواجہ سرانایاب علی

مسجد کے سامنے خواجہ سراؤں کی ڈانس پارٹی

پیپلز پارٹی کی ایک کارنر میٹنگ میں اپنے ہی جیالوں کو دھمکی

Leave a reply