نو مئی کے وعدہ معاف گواہ منحرف ہو گئے
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی, نو مئی کے وعدہ معاف گواہ منحرف ہو گئے
سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت میں 164 کے بیان سے متعلق درخواست دائر کر دی،درخواست میں کہا گیا کہ ہم نے عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن کر کوئی ایسا بیان کسی مجسٹریٹ کے سامنے یا تحریری طور پر نہیں دیا، ہمیں عمران خان نے ہمیشہ ہمیں پرامن جدوجہد کا درس دیا، عمران خان کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات سے متعلق ہمارے بیانات کی کوئی حقیقت نہیں،واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ کی جانب سے محمد ایڈووکیٹ فیصل ملک نے درخواست دائر کر دی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے درخواست ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔اے ٹی سی راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف درخواست پر آج ہی اڈیالہ جیل سماعت کریں گے
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید کے خلاف نو مئی کے مقدمات کا معاملہ،سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم، سابق ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور عمر تنویر بٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے تھے،صداقت عباسی، واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ نے بیان ریکارڈ کروا دیا تھا،تینوں وعدہ معاف گواہوں نے عدالت میں بیان دیا کہ نو مئی کی پلاننگ شیخ رشید، راجہ بشارت، شیخ راشد شفیق، اعجاز خان جازی، راشد حفیظ اور بانی پی ٹی آئی کی ایماء پر کی گئی،
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،
عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں
صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوںکو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں.
سانحہ نو مئی کے چھے مقدمات میں اہم پیشرفت
9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری