گجرات کیس میں مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ آنے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کے بجائے گوجرانوالہ اینٹی کرپشن کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے

عدالت نے پرویز الہیٰ کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا تا ہم دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا، پرویز الہٰی کے دو دن میں دوسری بار گرفتاری ہو چکی ہے،لاہور پولیس بھی موقع پر موجود تھی تا ہم لاہور پولیس پرویز الہیٰ کو گرفتار نہ کر سکی، اینٹی کرپشن مقدمات کے بعد لاہور پولیس بھی پرویز الہیٰ کو گرفتار کرے گی ،پرویز الہی کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے

ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن گجرانوالہ نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔ہم فیصلے کے خلاف عدالت جا رہے ہیں، پرویز الہٰی کو جلد گوجرانوالہ منتقل کیا جائے گا،

عدالت نے پرویز الہی کو کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے ،عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کو گجرات مقدمہ سے بری الذمہ قرار دے دیا ،عدالت نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی اگر کسی دوسرے مقدمہ میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری رہا کر دیا جائے، جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ،چوہدری پرویز الٰہی ضلع کچہری پہنچ گئے ، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی، چوہدری پرویز الٰہی کو بکتر بند گاڑی میں پیش کیا گیا ،

اینٹی کرپشن تفتیشی افسر کی جانب سے چوہدری پرویز الہی کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی گئی ،اینٹی کرپشن تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کرپشن کے مختلف کیسز میں اینٹی کرپشن کو مطلوب تھے، چوہدری پرویز الٰہی نے ضمانت کیلئے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا تھا ،چوہدری پرویزالہی،مونس الہی، محمد خان بھٹی اور زبیر خان کے خلاف 11 اپریل کو اینٹی کرپشن پنجاب نے مقدمہ درج کیا تھا پرویز الہی اینڈ کمپنی نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذریعے ایک غیرملکی کمپنی کی واجب الادا رقم 2 ارب90 کروڑ کی ادائیگی کے عوض ساڑھے بارہ کروڑ روپے رشوت وصول کی،چوہدری پرویز الہی کے خلاف مقدمہ ٹھوس شواہد کی بنا پر درج کیا گیا سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی، مونس الہی اور محمد خان بھٹی کی ڈیل مونس الہی کے دوست زبیر خان نے کروائی، غیرملکی کمپنی کی واجب الادارقم کے عوض چوہدری پرویز الہی نے ساڑھے چھ کروڑ روپے وصول کئے ،مونس الہی اور محمد خان بھٹی نے پانچ کروڑ جبکہ زبیر خان نے پچاس لاکھ روپے لئے، ملزمان پرویزالہی، مونس الہی، محمد خان بھٹی اور زبیر خان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ملزمان نے سابق سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی علی عنان قمر پر دباؤ ڈال کر 2 ارب 90کروڑ روپے کی فوری ادائیگی کروائی،

رانا انتظار ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ کس کے کہنے پر مقدمہ درج کیا گیا، مدعی مقدمہ کون ہے، کوئی پتہ نہیں، ایسی نوعیت کے مقدمات میں سہیل عباس جسے یہ پرویز الٰہی کا فرنٹ مین کہتے ہیں گوجرانوالہ عدالت سہیل عباس کو مقدمہ سے ڈسچارج کر چکی ہے،اینٹی کرپشن حکام نے ایک اور مقدمہ لاہور میں درج کیا اور وہی الزامات اور محمد خان بھٹی اور سہیل سمیت دیگر کو ملزم بنایا گیا، اینٹی کرپشن نے پنجاب کے مختلف ڈویژنز میں چودھری پرویز الٰہی کیخلاف 5 مقدمات درج کئے،جتنے بھی ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے وہ تمام بجٹ میں شامل تھے،مقدمہ کا اندراج اور تاریخ وقوعہ میں ایک سال کا فرق ہے،بغیر انکوائری اور نوٹس مقدمہ درج کیا گیا

کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ: چوہدری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،

دوسری جانب تھانہ غالب مارکیٹ پولیس ضلع کچہری پہنچ گئی ،پرویز الہی کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے پرویز الٰہی پر پولیس پر پٹرول بم پھینکے اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے پرویز الہی کی عبوری ضمانت خارج کی تھی

پرویز الٰہی نے کمرہ عدالت میں بیٹے راسخ الٰہی سے بھی ملاقات کی پرویز الہی نے کمرہ عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ کو حاضر ناظر جان کے کہتا ہوں کہ میں بے گناہ ہوں، مجھے اپنی عدلیہ پر پورا یقین ہے،ان کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ ان کے اردگرد بیٹھے لوگ کس طرف لے کے جا رہے ہیں، میرا پی ٹی آئی کے لوگوں کیلئے پیغام ہے کہ آپ حق و سچ پر ہیں، ہم حق اور سچ پر ہیں پی ٹی آئی سے کہتا ہوں کہ آپ نے ڈٹے رہنا ہے بلکل پیچھے نہیں ہٹنا ایک دم ڈٹ جائیں یہ وقت گزر جائے گا

پرویزالٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں سرکاری ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے الزام پر مقدمہ درج ہے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کیس تحریک انصاف سے علیحدگی والا نہیں ہے۔ پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے حالیہ دور میں بہت کرپشن کی اور فرح گوگی والا کام بڑے دھڑلے سے کیاگیا؛ ٹھیکوں میں 10فیصد کمیشن اور گرین لینڈ کو براؤن لینڈ کروا کر اربوں روپے کمائے، جہاز کے ذریعے مونس الٰہی نے ڈالرز بیرون ملک منتقل کیے۔

پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

پرویز الہی کی گرفتاری کی ویڈیو

Shares: