بریکنگ،لاہور ہائیکورٹ کا مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم

پاسپورٹ واپسی ، مریم نواز کا ردعمل کہا، مکافاتِ عمل اورعبرتناک انجام اس کے تعاقب میں ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے پاسپورٹ واپسی کا حکم ملنے پر ن لیگ کی رہنما مریم نواز کا ردعمل آ گیا ہے’

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرا پاسپورٹ مجھے واپس کر دیا گیا ہے الحمدُللّہ،مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاسپورٹ اس کیس میں تین سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں؟ میرے جلسوں کے خوف سے فتنہ نے مجھے”تفتیش” کے لیے تین ماہ نیب میں حبسِ بے جاہ اور کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا مگر کیس آج تک فائل نہیں ہوا

مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ میں مزید کہا کہ فتنہ کی ظلم اور انتقام پر مبنی سیاست کو مٹنا ہی تھا ایک دن کیونکہ یہ قدرت کا اصول ہے مگر یہ فارن ایجنٹ آج بھی جھوٹ بولنے اور جعل سازی سے باز نہیں آیا۔ مکافاتِ عمل اور اس کا عبرت ناک انجام اس کے تعاقب میں ہے انشاءاللّہ۔

لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی پاسپورٹ واپس کی درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، وکیل امجد پرویز نے گزشتہ سماعت پر عدم پیشی پر عدالت سے معافی مانگ لی، کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدم پیشی پر عدالت سے غیر مشروط معافی چاہتا ہوں،مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں دلائل دیئے گئے عدالت نے کہا کہ مریم نواز اس سے قبل بھی پاسپورٹ واپسی کی درخواست دے چکی ہیں، وکیل نے کہا کہ مریم نواز نے اس سے قبل عمرے کے لیے پاسپورٹ واپسی کی درخواست دی تھی،مریم نواز کیجانب سے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی گئی تھی،پہلے اور اب کی دائر درخواست میں موقف مختلف ہے ،میں پہلے والی درخواست واپس لینا چاہتا ہوں

وکیل امجد پرویز نے کہا کہ مریم نواز کو چودھری شوگر مل کیس میں جیل سے گرفتار کیا گیا ،جسمانی ریمانڈ پر رہنے کے بعد مریم نواز کو جوڈیشل کر دیا گیا ،لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی میرٹ پر ضمانت منظور کی، ہائیکورٹ نے 7 کروڑ روپے اور پاسپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرانے کا حکم دیا مریم نواز نے عدالتی حکم کی تعمیل کی اور پاسپورٹ اور رقم جمع کرا دی ،نیب نے کوئی ریفرنس یا رپورٹ متعلقہ عدالت میں جمع نہیں کرائی مریم نواز کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کوپاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منظور کی تھی ،فیصلے میں کہا گیا کہ مطمئن کرنے کےلیے پاسپورٹ جمع کرایا جائے ،پاسپورٹ واپسی کےلیے کیا ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینا ہو گیا یا ترمیم کرنی ہوگی وکیل نے کہا کہ کیس میں لمبی تاخیر کرنا قانون کے غلط استعمال کے مترادف ہے ،عدالت نے کہا کہ کوئی حوالہ رسول ﷺ کے دور کا ہے جہاں سے سارے قوانیں آتے ہیں؟ وکیل نے کہا کہ مریم نواز کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے میرٹ پر سزا معطل ہوئی اب وہ بری ہو گئی ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وکیل سے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت کا معاملے پر کیا موقف ہے ؟ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ ہمیں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں ہے ،عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مریم نواز کی ضمانت کے خلاف اپیل بھی دائر کر رکھی ہے ،نیب کے وکیل نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف کوئی انکوائری زیرالتوا نہیں ہے ، ہمیں مریم نواز یا انکے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہے

وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

یاد رہے مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کیلئے 4 بینچوں نے سماعت سے انکار کردیا تھا ، جس کےبعد مریم نواز نے عمرے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی تھی مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے موقع پر عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے نومبر 2019 میں چوہدری شوگر ملز کے کیس میں مریم نواز کو ضمانت دے دی تھی لیکن اس کے ساتھ ہی یہ شرط عائد کی گئی تھی کہ وہ عدالت میں اپنا پاسپورٹ جمع کرائیں گی بعد ازاں مریم نواز کی جانب سے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے اور عدالت میں جمع پاسپورٹ واپس حاصل کرنے کے لیے متفرق درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

Comments are closed.