باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک دشمن عناصر کیخلاف سی ٹی ڈی کی کاروائیاں جاری ہیں،سی ٹی ڈی نے پنجاب سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا ہوا ہے ، آئے روزکئی شہروں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جاتا ہے،

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق پنجاب میں آپریشن کے دوران کئی شہروں سے دوران کاروائی 9 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد، اسلحہ، خود کش جیکٹ بنانے کا سامان و دیگر اشیاء ملی ہیں، سی ٹی ڈی نے راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ میں کاروائیاں کی، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعتوں سے ہے، دہشت گردوں کی شناخت نذیر ، فہد، ارشد، عثمان ، شیرمحمد ، طاہر، وزیراورعبدالرشید کے طور پر ہوئی

واضح رہے کہ رواں ہفتے صوبے بھر میں 340 کومبنگ و سرچ آپریشن کیے گئے، کومبنگ و سرچ آپریشنز کے دوران 41 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی ہر سطح پر کارروائی جاری رکھے گی

درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کر لئے

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

Shares: