عورتوں اور بچوں سے گھناؤنا دھندہ کروانیوالے ملزم گرفتار

0
37
arrest

پاکستان رینجرز (سندھ) اوراینٹی نارکوٹیکس فورس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ اسنیپ چیکنگ کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گولیمار سے بدنام زمانہ منشیات فروش گروہ کے مین سپلائیر 2 ملزمان سید عظیم شاہ اور محمد بلال کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں نیو سلطان آباد، کنواری کالونی، میٹروول، نیا ناظم آباد، گلشنِ معمار، مچھر کالونی، نصرت بھٹو کالونی، لانڈھی، نیا گولیمار اور لسبیلہ میں منشیات رکشہ پر سپلائی کرتے تھے اور اس مقصد کے لیے عورتوں اور بچوں کا استعمال کرتے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ 2021 سے منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ ملزمان منشیات پشاور اور کوئٹہ سے فیملی کاروں، بسوں اور مال بردار گاڑیوں کے ذریعے منگوا کر نیو میانوالی کالونی میں مختلف گھروں میں چھپا کر رکھتے تھے۔

گرفتارملزمان کوبمعہ منشیات مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی نارکو ٹیکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

دوسری جانب تھانہ زمان ٹاؤن اور کورنگی پولیس کے اسٹریٹ کریمنلز سے دو مختلف پولیس مقابلے, تین ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے، گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت (زخمی) عنایت اللہ, یونس اور رضا کے نام سے ہوٸی, گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ 3 پسٹل بمعہ ایمونیشن ، 7 چھینے ہوے موباٸل فون اور 3 چھیننے ہوئے پرس اور چھینی ہوٸی نقدی برآمد کی, پولیس گشت پر مامور تھی, مسلح ڈکیت ملزمان شہریوں سے چھینا جھپٹی کررہے تھے, پولیس موقع پر پہنچ گٸی, پولیس اور ڈکیت ملزمان کے درمیان دو طرفہ فاٸرنگ کا تبادلہ ہوا, جسکے بعد تین ڈکیت ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا, پہلا مقابلہ تھانہ زمان ٹاٸون پولیس کورنگی سیکٹر 50C جبکہ دوسرا مقابلہ کورنگی نمبر 4 کے قریب پیش آیا, گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمینل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے, ضابطے کی مکمل کارواٸی عمل میں لاٸی جارہی ہے, فراری دو ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جاٸے گا, گرفتار زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے, ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

Leave a reply