صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے، صدر مملکت نےشہید ہونے والے کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کیا ہے،صدر مملکت نےاسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کسٹم اہلکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے،صدر مملکت نے دہشت گردی اور اسمگلنگ کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے،صدر مملکت نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے پر کسٹم اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ،صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی،
دہشتگردی اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،وزیراعظم
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کسٹمز حکام کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے،وزیرِ اعظم نے واقعے میں شہید ہوئے کسٹمز اہلکاروں کی مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاء کی ہے اور کہا ہے کہ شہداء کے خاندان کی زمہ داری اب حکومت کی ہے،وزیراعظم نے چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندان کے لئے شہداء پیکج تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران وطن پر اپنی جان نچھاور کرنے والے شہداء اپنے رب کے ہاں زندہ ہیں،دہشتگردی اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں حکومت کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں،
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن میں کسٹمز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی،وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے واقعے کی شدید مذمّت کی اور واقعے میں کسٹمز اہلکاروں اور ایک راہگیر بچی کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا،وزیراعلی نے پولیس حکام کو واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی.
قبل ازیں ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے پانچ کسٹمز اہلکاروں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا،کسٹمز اہلکار18 اپریل کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے شہید کئے گئے تھے۔ چیرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ، بورڈ کے ممبران اور افسران نے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی،چیرمین ایف بی آر، ممبرز اور افسران نے شہدا کی لازوال قربانی کو سراہا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا مغفرت کی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل کے واش روم میں گر گئے
جامعہ کراچی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ گئی
دوران سفر جہازکے واش روم میں "گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار
عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی
کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں
بشریٰ بی بی کے واش روم میں کیمرے لگائے جانے کا انکشاف
عمران خان کی اہلیہ کا شوکت خانم میں چیک اپ،جیل حکام نے انکار کر دیا