سرکاری عہدیداروں کی فون کالز اورحساس معلومات ہیک کرنے کی کوشش

کسی بھی میسیج کا جواب نہ دینے کی ہدایت جاری کی ہیں
mobile clips

وزیر اعظم آفس نے بڑے سرکاری عہدیداروں کی فون کالز اور حساس معلومات ہیک کرنے کی کوشش کا باقاعدہ انکشاف کر دیا

سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کہا گیا کہ حکومت کے سینیئر سرکاری عہدیداران کے موبائل فون ہیک کرنے اور حساس معلومات کے حصول کی کوشش کا پتا چلا ہے۔ نگران حکومت نے تمام سرکاری افسران کو چوکنا رہنے اور اِیسے کسی بھی میسیج کا جواب نہ دینے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

جاری اعلامیہ کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے حکومت کے سینیئر سرکاری عہدیداران کے موبائل فون ہیک کرنے اور حساس معلومات کے حصول کی کوشش بے نقاب کی ہے، ملوث عناصر نے سینیئر سرکاری عہدیداران کے نام پر سرکاری افسران و بیوروکریسی سے حساس معلومات کے حصول کی مزموم کوشش کی،اس کے لئے واٹس ایپ پر موبائل ہیکنگ لنک بھیج کر معلومات کے حصول کی بھی کوشش کی،

گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

30 بور پستول کا نام کیمرہ نائن ایم ایم کا نام میموری کارڈ، وقار ڈان کا گرفتاری کے بعد انکشافات

حکومت نے تمام سرکاری افسران کو چوکنا رہنے اور ایسے کسی بھی میسیج کا جواب نہ دینے کی ہدایت کر دی، افسران کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ ایسا موبائل پیغام موصول ہونے پر فوری طور پر کابینہ ڈویژن کو اطلاع دی جائے.پاکستان کے سیکیورٹی ادارے اس معاملے میں پوری طرح الرٹ ہیں.

آپ کے ہاتھ ہمارے نوجوانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں

دنیا کے تیسرے بڑے ہیکر کا انٹرویو ہیکر پاکستانی نہیں ہے، سنئے اہم انکشافات

پیسے نہیں مانگ رہا، جمعہ کو مزید آڈیو جاری کروں گا۔ ہیکر کا پیغام

آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

Comments are closed.