190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی،نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ لاہور کے افسوسناک واقعے کی وجہ سے وکلاء ہڑتال پر ہیں،میں لاہور سے آیا ہوں لیکن ہائی پروفائل کیس ہے میڈیا پر چلنا ہے میرے لیے شرمندگی کا باعث ہو گا،اسلا م آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ لاہور میں کل جو ہوا وہ بہت افسوسناک ہے،ہم بطور عدالت مظاہروں کی توثیق نہیں کر سکتے،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کر دی،امجد پرویز نے کہاکہ آپ عمران خان کے وکیل کی مرضی کی کوئی آئندہ تاریخ رکھ لیں،آپ روزانہ کی بنیاد پر کیس سن لیں لیکن میری استدعا ہے کہ آج نہ سنیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہم وکلاء برادری کو اون کرتے ہیں لیکن کام تو چلتے رہنا ہے،سٹرائیک کی وجہ سے کیس کی سماعت تو ملتوی نہیں کر سکتے

یب پراسیکیوٹر امجد پرویز نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست کے خلاف اپنے دلائل میں کہاکہ ایسٹ ریکوری یونٹ کا دفتر وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بنایا گیا،ایسٹ ریکوری یونٹ کی طرف سے نیشنل کرائم ایجنسی خط لکھا گیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ایسٹ ریکوری یونٹ کی تشکیل کو قاضی فائز عیسیٰ کیس میں دیکھا جا چکا ہے، عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ حسن نواز کا یہ بھی بتا دیں کہ وہ کس کے بیٹے ہیں،نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز نے جواب دیا کہ وہ سب کو معلوم ہے ،حسن نواز سے متعلق برطانیہ میں اس پراپرٹی پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کہاکہ ایسٹ ریکوری یونٹ وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دیا گیا،ہم اس ادارے کی قانونی حیثیت پر سوال نہیں اٹھا رہے بس سمجھنا چاہ رہے ہیں،پراسیکیوٹر نے کہا کہ زمین آ جانے کے بعد ایک میٹنگ میں القادر ٹرسٹ رجسٹر کرانے کی مشاورت ہوئی،وفاقی کابینہ سے بند لفافے میں خفیہ ڈیڈ کی منظوری لی گئی،خفیہ ڈیڈ وفاقی کابینہ کی طرف سے شہزاداکبر نے نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ کی،

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ این سی اے نے وہ رقم کیوں منجمد کی؟نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ این سی اے نے رقم مشکوک ہونے کی وجہ سے منجمد کی،این سی اے نے وہ رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل کی، جسٹس طارق جہانگیری نے استفسار کیا کہ کیا برطانیہ میں رقم منجمد ہونے کے آرڈر کی تصدیق شدہ کاپی ہے؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا نہیں ، اس آرڈر کی کاپی نہیں لیکن جو دستاویز ہے اس میں تمام واقعات موجود ہیں،جسٹس طارق جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کیا برطانیہ میں رقم غیرمنجمد ہونے کے فیصلے کی بھی کاپی ہے؟پراسیکیوٹر امجد پرویز نے کہاکہ نہیں ،اس آرڈر کی کاپی بھی ہمارے پاس نہیں ہے،عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 13مئی تک ملتوی کردی۔

نومئی،ایک برس بیت گیا،ملزمان کی سزائیں نہ مل سکیں،یہ ہے نظام انصاف

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

نومئی، پی ٹی آئی نے احتجاج پروگرام تشکیل دے دیا

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری

یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے

Comments are closed.