بیجنگ میں اسرائیلی سفارت کار پر چاقو سے حملہ
چین میں اسرائیلی سفارت کار پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے
اسرائیلی سفارت کار چاقو حملے میں زخمی ہو گیا ہے جسے علاج کے لئے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بیجنگ میں اسرائیلی سفارتکار پر حملہ سفارتخانے کے قریب نہیں بلکہ کسی اور مقام پر ہوا. واقعہ کے بعد اسرائیلی سفارت خانے کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے،
اسرائیلی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ایک سفارت کار چاقو کے حملے میں زخمی ہوا ہے، تا ہم اسکی حالت بہتر ہے،
یہ واقعہ حماس اور اسرائیل کے مابین لڑائی کے ساتویں دن پیش آیا، اسرائیل کے حملے میں 16 سو کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں،اسرائیل نے حملوں کے بعد دنیا بھر میں مقیم اسرائیلی شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا تھا،
اسرائیلی سفارت کار پر حملے سے اسرائیل اور چین کے تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں، بیجنگ میں اسرائیل کے ایلچی نے حماس کے حالیہ حملوں کی چین کی جانب سے مذمت نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی حکومت نے جاری تنازع پر چین کے موقف کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب بھارت میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، آج جمعہ کو بھارت کے کئی شہروں میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کا امکان ہے،حکومت کی جانب سے احتجاج اور مظاہروں پر پابندی لگائی گئی ہے تاہم امکان ہے کہ جمعہ کے بعد احتجاج ہو گا، چاندنی چوک میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، نئی دہلی کے علاقے پہاڑ گنج میں یہودی عبادت گاہ چباڑ ہاؤس کی بھی سیکورٹ سخت کر دی گئی ہے
اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی
بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ
اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟
اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی
بھارتی اداکارہ نصرت اسرائیل سے پہنچیں ممبئی،بتایا آنکھوں دیکھا حال